• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماہرہ خان فلم انڈسٹری کی ’سپر اسٹار‘

شائع April 1, 2019
فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

اداکارہ ماہرہ خان یوں تو اپنی اداکاری کی وجہ سے سپر اسٹار ہی مانی جاتی ہیں، تاہم جلد ہی وہ نئی فلم ’سپر اسٹار‘ میں جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

جی ہاں، ماہرہ خان جلد ہی بلال اشرف کے ساتھ ہدایت کار محمد احتشام الدین کی فلم میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کی کہانی اذان سمیع خان نے لکھی ہے جب کہ اس میں ماہرہ خان اور بلال اشرف سمیت علی کاظمی اور دیگر اداکار بھی نظر آئیں گے۔

اگرچہ فلم کی ٹیم نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ فلم کی کہانی کس کے گرد گھومتی ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی کہانی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹارز کی چمکتی دمکتی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم میں ماہرہ خان نوری جب کہ بلال اشرف سمیر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

بلال اشرف نے کچھ دن قبل ہی انسٹاگرام پوسٹ  کے ذریعے فلم کے حوالے سے آگاہ کیا تھا
بلال اشرف نے کچھ دن قبل ہی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے فلم کے حوالے سے آگاہ کیا تھا

فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی ابتدائی شوٹنگ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی تاریخی عمارات سے شروع کی گئی ہے۔

View this post on Instagram

Lala in Peshawar 🍂🌺🌿🍁🌼

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

پشاور میں شوٹنگ کے دوران ہی ماہرہ خان، بلال اشرف اور علی کاظمی نے فلم کے سیٹ سے تصاویر بھی شیئر کیں۔

فلم کے مرکزی اداکار بلال اشرف نے اداکارہ ماہرہ خان کی فلم کے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘حقیقی سپر اسٹار‘۔

بلال اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ماہرہ خان گلیمر سپر اسٹار کی طرح دکھائی دی رہی ہیں۔

دوسری جانب علی کاظمی نے بھی ماہرہ خان کے ساتھ فلم کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں، علاوہ ازیں ماہرہ خان نے بھی پشاور سے فلم کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں۔

فوری طور پر ’سپر اسٹار‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024