• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'میں ہراساں کرنے والے کے ساتھ لکس ایوارڈ کا حصہ نہیں بن سکتی'

شائع March 31, 2019
ماڈل ایمان سلیمان — فوٹو بشکریہ ایمان سلیمان انسٹاگرام پیج
ماڈل ایمان سلیمان — فوٹو بشکریہ ایمان سلیمان انسٹاگرام پیج

معروف ماڈل ایمان سلیمان نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ ان فیشن میں اپنی نامزدگی سے خود کو دستبردار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایمان سلیمان سماجی مسائل پر بات کرنے سے ہچکچاتی نہیں اور اس سے پہلے انٹرٹینمنٹ صنعت میں جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر بات کرچکی ہیں۔

اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ لکس اسٹائل ایوارڈ میں کسی ایسے کے ساتھ نامزدگی نہیں چاہتی جس پر ہراساں کرنے کا الزام ہو۔

انسٹاگرام پر پوسٹ ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا 'میں لکس اسٹائل ایوارڈ میں نامزد ہونے کو اعزاز سمجھتی ہوں، مگر میں اب جو کہنی والی ہوں وہ ہوسکتا ہے کہ متعدد افراد کو چونکا دے، مگر میں کسی ایسے کا حصہ نہیں بننا چاہتی ہے جو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے والے ساتھ شیئر ہو، اس سے مجھے کوئی خوشی محسوس نہیں ہوتی، ہوسکتا ہے کہ یہ نامزدگی کسی کو خوش کرسکے مگر مجھے نہیں'۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کو نامزدگی کے لیے اپنا پورٹ فولیو ارسال نہیں کیا تھا۔

اگرچہ ویڈیو میں انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا مگر اس پوسٹ میں لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انٹرٹینمنٹ صنعت میں حال ہی میں سامنے آنے والے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کا حوالہ دے رہی ہیں۔

کچھ افراد نے اس فیصلے پر ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر انہیں سراہا۔

اس سے قبل فروری میں ایمان سلیمان نے کہا تھا کہ کوئی بھی جنسی ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کھل کر بات نہیں کرتا۔

ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کسی واقعے کا ذکر کیے بغیر سماج اور شوبز انڈسٹری کی خاموشی پر بات کی اور لوگوں کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ کوئی بھی طاقتور کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا۔

ماڈل و اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس کا حصہ بننے والی شخصیات جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کھل کر سامنے نہیں آتیں۔

ایمان سلیمان نے اپنے سمیت عام افراد کو بھی غلط لوگوں کے خلاف آواز بلند نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم سب کی خاموشی ہی ظالموں کو ہمت بخشتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raees Ahmad Apr 01, 2019 05:58am
Well done.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024