• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لاہور: پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو قید کی سزا

شائع March 31, 2019
قانون کے تحت دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
قانون کے تحت دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور: کنٹونمنٹ کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 3 ماہ قید کے ساتھ ساتھ 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

قانون کے تحت دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور:بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو جیل

رابعہ یوسف نے اپنے وکیل کے توسط سے ایک درخواست دائر کی تھی کہ ان کے شوہر شعیب زاہد نے مسلم فیملی لا آرڈیننس 1961 کے سیکشن 6 کے تحت درکار ان کی رضامندی کے بغیر دوسری شادی کی۔

ان کے وکیل نے گواہ اور دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ اس قانون کے تحت ملزم کو سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی کی عمروں میں کتنا فرق کامیاب شادی کی ضمانت ہوتا ہے؟

جوڈیشل مجسٹریٹ نے جائزہ لینے کے بعد اپنے ریمارکس دیے کہ ثبوتوں اور دستاویزات کی روشنی میں ملزم کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

مجسٹریٹ نے شوہر کو 3 ماہ قید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔


یہ خبر 31مارچ 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024