• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

راولپنڈی کے خاندان کی مبینہ خودکشی کی کوشش، ماں اور بچہ جاں بحق

شائع March 30, 2019 اپ ڈیٹ March 31, 2019
گھر کے سربراہ وسیم اور دیگر 2 بچوں کو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں طبی امداد دی جارہی ہے — فائل فوٹو / ڈان نیوز
گھر کے سربراہ وسیم اور دیگر 2 بچوں کو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں طبی امداد دی جارہی ہے — فائل فوٹو / ڈان نیوز

راولپنڈی میں غربت سے تنگ خاندان کی خودکشی کی مبینہ کوشش میں ماں اور 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاندان کے سربراہ سمیت 3 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جارہی ہے۔

تھانہ سٹی پولیس کے مطابق لال حویلی کے ساتھ گلی میں واقع گھر میں 5 افراد کو بے ہوش ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماں رقیہ اور 8 سالہ بچہ ابراہیم دوران علاج دم توڑ گئے۔

گھر کے سربراہ وسیم اور دیگر 2 بچوں کو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں طبی امداد دی جارہی ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تینوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سٹی اعجاز شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ خاندان انتہائی غریب ہے، کینیڈا میں مقیم پاکستانی شہری باسط نے اپنے گھر کی دیکھ بھال کے لیے اس خاندان کو یہاں رکھا تھا، پولیس کو گھر کے کچن سے زہر کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب: ماں اور کم عمر بیٹی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

تاہم غربت کی وجہ سے اس خاندان نے خودکشی کی یا نہیں اس حوالے سے تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا، جبکہ جائے وقوع سے ملنے والی اشیا کا فرانزک تجزیہ کیا جارہا ہے۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے ماں اور بچے کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر تین افراد کے ہوش میں آنے پر ہی واقعے کے حقائق معلوم ہو سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024