• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

چوتھا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ

شائع March 30, 2019
مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کپتان عماد وسیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

آئی سی سی کے میچ ریفریوں کے ایلٹ پینل کے جیف کرووے نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔

عالمی کرکٹ کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق سلو اوور ریٹ پر میچ میں ٹیم کے کپتان پر 20 فیصد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جس کا اس میچ پر بھی اطلاق کیا گیا۔

عماد وسیم کی کپتانی میں ایک روزہ میچوں میں پاکستانی ٹیم اگر اگلے ایک سال میں ایک بار پھر سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوتی ہے تو عماد وسیم تو معطلی کا سامنا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرا کر سیریز میں مسلسل چوتی فتح حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024