• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گلوکارہ ریانا ارب پتی سعودی شہری سے منگنی کرنے کی خواہاں؟

شائع March 30, 2019 اپ ڈیٹ May 27, 2019
ریانا ارب پتی نوجوان کو سب سے بہترین دوست قرار دے چکی ہیں—فائل فوٹو: ای آئن لائن
ریانا ارب پتی نوجوان کو سب سے بہترین دوست قرار دے چکی ہیں—فائل فوٹو: ای آئن لائن

گزشتہ برس جون میں خبر سامنے آئی تھی کہ بارباڈوس کی معروف گلوکارہ 31 سالہ ریانا اور ارب پتی سعودی عرب کے کاروباری شخص حسن جمیل کے رومانوی تعلقات ختم ہوگئے۔

تاہم گزشتہ ماہ فروری میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ دونوں کو خفیہ ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ گلوکارہ ریانا اب بھی حسن جمیل سے محبت کرتی ہیں اور ان سے منگنی کرنے کی خواہاں بھی ہیں۔

عرب ویب سائٹ ’ایماریٹس ویمن‘ کے مطابق حال ہی میں ریانا نے شوبز صحافی اور تجزیہ نگار مورگن اسٹیورٹ کی ایک ویڈیو کو لائک کیا جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ گلوکارہ ارب پتی شخص سے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کی خواہاں ہیں۔

شوبز صحافی مورگن اسٹیورٹ کی جانب سے ریانا اور حسن جمیل کے تعلقات اور محبت کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے دونوں کے حوالے سے کئی پیش گوئیاں کیں۔

دونوں کے درمیان 2015 کے بعد تعلقات استوار ہوئے، رپورٹس—فائل فوٹو: ڈیلی مرر
دونوں کے درمیان 2015 کے بعد تعلقات استوار ہوئے، رپورٹس—فائل فوٹو: ڈیلی مرر

ویڈیو میں مورگن اسٹیورٹ میں ریانا اور حسن جمیل کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقاتوں کی تصاویر دیتے ہوئے پیش گوئی کہ وہ ان دونوں کی منگنی ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوگارہ ریانا اور سعودی ارب پتی شخص کے تعلقات ختم

ساتھ ہی مورگن اسٹیورٹ نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ ریانا نہ صرف حسن جمیل سے منگنی کریں گی بلکہ گلوکارہ ارب پتی شخص کے بچوں کی ماں بھی بنیں گی۔

View this post on Instagram

Me asf! 😂

A post shared by FENTY CO. (@celebsloverih) on

اس ویڈیو کو ریانا اور حسن جمیل کے سیکڑوں مداحوں نے لائک کیا اور اس پر کمنٹس کرکے ان کی جوڑی کو سراہا۔

ساتھ ہی اس ویڈیو کو اداکارہ ریانا نے بھی لائک کیا جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ گلوکارہ بھی ارب پتی سعودی شخص سے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کی خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ گلوکارہ ریانا اور سعودی عرب کے ارب پتی کاروباری نوجوان حسن جمیل کے درمیان گزشتہ ڈھائی سال سے تعلقات قائم تھے، تاہم جون 2018 میں ان کے درمیان تعلقات ختم ہونے کی خبر آئی تھی۔

انسٹاگرام پر ریانا کا اکاؤنٹ بیڈ گال رری کے نام سے ہے—اسکرین شاٹ
انسٹاگرام پر ریانا کا اکاؤنٹ بیڈ گال رری کے نام سے ہے—اسکرین شاٹ

رپورٹس کے مطابق گلوکارہ اور ارب پتی سعودی نوجوان کے درمیان اس وقت تعلقات مضبوط ہوئے، جب ریانا نے سابقہ دوست اداکار کرس براؤن سے تعلقات2015 کے بعد ختم ہوئے تھے۔

گلوکارہ ریانا اور سعودی عرب کے ارب پتی نوجوان کو گزشتہ ڈھائی سال کے دوران متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم دونوں نے کبھی بھی کھل کر ایک دوسرے سے متعلق وضاحت نہیں کی۔

تاہم ماضی میں گلوکارہ ریانا سعودی نوجوان حسن جمیل کی شخصیت سے متعلق یہ اقرار کر چکی ہیں کہ وہ ماضی میں ان کے رہنے والے تمام مرد دوستوں سے بہتر اور سنجیدہ ہیں۔

حسن اور ریانا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ڈیلی میل
حسن اور ریانا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ڈیلی میل

گلوکارہ ریانا سے قبل حسن جمیل کے تعلقات برطانوی سپر ماڈل ناؤمی کامپبیل سے بھی رہے۔

حسن جمیل اور ناؤمی کامپبیل کے درمیان بھی کافی وقت تک قربتیں قائم رہیں، ان دونوں کے درمیان اس وقت تعلقات ٹوٹے جب مبینہ طور پر گلوکارہ ریانا نے ارب پتی سعودی نوجوان سے تعلقات بڑھائے۔

حسن جمیل کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ان کے خاندان کے اثاثوں کی ملکیت ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے، جب کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں متعدد فلاحی منصوبے بھی شروع کر رکھے ہیں۔

حسن جمیل کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں فٹ بال لیگ بھی منعقد کرائی جاتی ہے، جس میں شامل تمام 14 ٹیمیں ان کی ملکیت ہیں۔

سعودی ارب پتی کے برطانوی ماڈل ناؤمی کامپبیل سے بھی تعلقات رہے—فوٹو: ماڈل انسٹاگرام
سعودی ارب پتی کے برطانوی ماڈل ناؤمی کامپبیل سے بھی تعلقات رہے—فوٹو: ماڈل انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024