• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

کراچی میں 2 روز تک شدید گرمی کا امکان، ہسپتالوں کو ہدایات جاری

شائع March 30, 2019
شہر میں جمعے کو درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
شہر میں جمعے کو درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

کراچی: شہر میں سمندری ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے آئندہ 2 روز تک شدید گرمی رہنے کا امکان کے جس کئے نتیجے میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ ’شہر میں جمعے کو درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم کی یہ صورتحال مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے دوپہر کے وقت پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح کو چھو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کی تدابیر

تاہم گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ہیٹ ویو کا خدشہ موجود نہیں اور نہ ہی محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوی کے سلسلے میں کوئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے برھتے ہوئے درجہ حرارت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم تمام متعلقہ اداروں کو موسم کی صورتحال سے باخبر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی معلومات جاری کردی گئیں ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سال کا موسمِ گرما بھی گزشتہ 4 سالوں کی طرح شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس مارچ کے آخری ہفتے میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم 2019 میں اس ماہ کے دوران موسم کی صورتحال معمول کے مطابق رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 65 افراد جاں بحق ہوئے، فیصل ایدھی

دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر بیربل جنانی نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو شہر میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے خطرے کے پیشِ نظر ہنگامی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔


یہ خبر 30 مارچ 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024