• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'دشمن کی زبان بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں'

شائع March 30, 2019
کوئی بھی پاکستان کے باہر سے بیٹھ کر ملکی نظام مفلوج نہیں کر سکے گا، شہریار آفریدی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
کوئی بھی پاکستان کے باہر سے بیٹھ کر ملکی نظام مفلوج نہیں کر سکے گا، شہریار آفریدی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ دشمن کی زبان بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سے بیٹھ کر ملکی نظام مفلوج نہیں کر سکے گا۔

پاکستان رینجرز سندھ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کا حوصلہ بڑھایا اور کراچی کے امن کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جو پاکستان میں عوام کے ترجمان بنے ہیں اور جمہوریت کے نام پر کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ان کےلیے پیغام ہے کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی اور نہ ہی ملک کے آئین پر سودے بازی ہوگی ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سے بیٹھ کر ملکی نظام مفلوج نہیں کر سکے گا اور نہ ہی ریاست اب کوئی سمجھوتہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: جماعت الدعوۃ کے زیرانتظام اداروں کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا

شہریار آفریدی نے سیاسی حریفوں کو خبردار کیا کہ دشمن کی زبان بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج اس مقام پر کھڑا ہے جہاں دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کرنا شروع ہوگئی ہے۔

کراچی کے امن و امان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ آج شہر قائد کے حالات ماضی سے بہت مختلف ہیں۔

سندھ بالخصوص کراچی کے امن میں رینجرز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی میں سندھ رینجرز کی قربانیوں کے ثمرات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ سندھ رینجرز نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران 16ہزار آپریشنز کیے اور 12 ہزار سے زائد دہشت گرد گرفتار کرکے سندھ پولیس کے حوالے کیے، اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ کراچی کی روشنی اور امن اب بحال ہوچکا ہے، سندھ رینجرز کی کاوشوں سے ہی یہ شہر آج دوبارہ عالمی سطح پر تجارتی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کی تازہ مثال آئیڈیاز 2018 اور حال ہی میں نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پی ایس ایل میچز ہیں۔

کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے سندھ رینجرز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ہر میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mishkat Mar 30, 2019 01:45pm
Sir, you are absolutely right that no one, from outside, can destroy our system..... because you are doing the same while living within the country

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024