• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی ڈرامے سعودی عرب میں نشر ہوں گے

شائع March 29, 2019
پاکستانی ڈرامے کب تک سعودی میں نشر ہوں گے فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے—فائل فوٹو: فیس بک
پاکستانی ڈرامے کب تک سعودی میں نشر ہوں گے فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے—فائل فوٹو: فیس بک

سعودی عرب میں گزشتہ 3 سال سے بہت بڑی تبدیلیاں آئی ہیں جس کے تحت وہاں فیشن اور شوبز انڈسٹری کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں جہاں گزشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی وہیں گزشتہ برس ہی وہاں 35 سال بعد سینما کھولے گئے تھے۔

گزشتہ برس نہ صرف سعودی عرب میں فلموں کو نمائش کی اجازت دی گئی تھی بلکہ وہاں پہلی بار خواتین کے فیشن ویک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور سعودی عرب کی پہلی خاتون اسٹیج اداکارہ بھی سامنے آئی تھیں۔

سعودی عرب میں سینما کھولے جانے کےبعد گزشتہ برس پاکستانی فلم کی بھی نمائش کی گئی تھی، تاہم اب جلد ہی پاکستانی ڈراموں کو بھی سعودی عرب کے مختلف ٹی وی چینلز پر نشر کیے جانے کا امکان ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی ثقافت 5 ہزار سال پرانی ہے اور پاکستان کے ثقافتی ادارے اور پرفارمنگ آرٹس اکیڈمیز بہت مضبوط ہیں جن کے ذریعے سعودی عرب کی مدد کی جاسکتی ہے۔

نجات مفتاح کو سعودی عرب کی پہلی تھیٹر اداکارہ کا اعزاز حاصل ہے—فوٹو: العربیہ
نجات مفتاح کو سعودی عرب کی پہلی تھیٹر اداکارہ کا اعزاز حاصل ہے—فوٹو: العربیہ

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نےسعودی عرب کی جانب سے بنائی جانے والی اکیڈمیز میں رہنمائی کے لیے اپنے فنکاروں کو بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی پہلی تھیٹر ادکارہ نجات مفتاح

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس سعودی عرب میں راحت فتح علی خان کا بہت بڑا کنسرٹ ہوا تھا اور آئندہ ماہ اپریل میں ایک اور بہت بڑا میلہ سجنے والا ہے جس میں سعودی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا اور متعدد پاکستانی فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

سعودی عرب میں اپریل 2018 میں پہلی بار فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا تھا—فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں اپریل 2018 میں پہلی بار فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کو پاکستانی ڈراموں کی فراہمی کی پیش کش کی ہے اور جلد ہی پاکستانی ڈراموں کو عرب زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب کو فراہم کردیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا فیشن ویک

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پاکساتن نے سعودی ایئرلائنز سے درخواست کی ہے کہ وہ عربی میں ڈب کی گئی پاکستانی فلموں کو طیاروں میں دکھائیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری اس وقت فلموں کا معیار بہتر بنانے میں مصروف ہے اور انہیں امید ہے کہ پاکستان کی فلمیں عالمی سطح پر جگہ بنانے میں کامیاب جائیں گی۔

فواہد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سینما بنانے کی پیش کش بھی کی ہے اور اس حوالے سے سعودی حکومت پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔

سعودی عرب میں اصلاحات پروگرام کی وجہ سے شوبز و فیشن انڈسٹری میں مواقع بڑھے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں اصلاحات پروگرام کی وجہ سے شوبز و فیشن انڈسٹری میں مواقع بڑھے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024