• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا جمائما اب بھی عمران خان سے محبت کرتی ہیں؟

شائع March 28, 2019 اپ ڈیٹ March 30, 2019
جمائما گولڈ اسمتھ شادی سے قبل مسلمان ہوئی تھیں—فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ
جمائما گولڈ اسمتھ شادی سے قبل مسلمان ہوئی تھیں—فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے۔

تاہم اب بھی مداح ان کی جوڑی اور محبت سے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔

جمائما خان اور عمران خان کی 1995 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

دونوں کے درمیان طلاق کے بعد اگرچہ عمران خان نے 2015 میں ٹی وی میزبان اور صحافی ریحام خان سے شادی کی تھی۔

دونوں نے 1995 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: ایکسپریس ڈاٹ کو
دونوں نے 1995 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: ایکسپریس ڈاٹ کو

تاہم یہ شادی بھی محض ** 10 ماہ کے اندر طلاق پر ختم** ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما اور عمران خان اب بھی اچھے دوست؟

عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے فروری 2018 میں وزیر اعظم بننے سے چند ماہ قبل کی تھی۔

سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جانب سے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد کی جانے والی دوسری 2 شادیوں کے وقت بھی جمائما گولڈ اسمتھ نے انہیں مبارک باد دی تھی۔

دونوں کے درمیان بچوں کی وجہ سے اچھے تعلقات بھی رہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی تھی جب کہ دیگر کامیابیوں پر بھی وہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ کی عمران خان کو مبارکباد

جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کی وجہ سے ان کے مداح اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ شاید وہ سابق کرکٹر سے اب بھی محبت کرتی ہیں اور ان سے سوشل میڈیا پر ایسے ہی سوالات کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی سیاست اور برطانیہ کا یورپی یونین کی علیحدگی کے معاملے (بریگزٹ) پر ایک ٹوئیٹ کیا۔

اس ٹوئیٹ میں انہوں نے صرف اور صرف برطانیہ کی سیاست اور بریگزٹ کا ذکر کیا، تاہم ایک مداح نے ان سے اس ٹوئیٹ پر بھی عمران خان سے محبت سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

ایم ڈی عمران نذیر نامی صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ سے مختصر سوال کیا کہ ’کیا وہ اب بھی عمران خان سے محبت کرتی ہیں‘۔

صارف نے اسی سوال میں عمران خان کو بھی مینشن کیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے مداح کے سوال پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے قدرے بیزارگی سے کہا کہ وہ ایسے سوالات کے جواب دے دے کر تھک چکی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے بیزار ہوکر کہا کہ ان کے ہر ٹوئیٹ پر پہلا ریپلائی یا سوال اسی طرح کا ہی ہوتا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ دنیا سے رخصت نہیں ہوجاتیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024