• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پہلے بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد ہی جڑواں بچوں کا جنم

شائع March 27, 2019
حاملہ خاتون نے ایک لڑکا اور ایک لڑکی کو جنم دیا —فائل فوٹو: ڈان
حاملہ خاتون نے ایک لڑکا اور ایک لڑکی کو جنم دیا —فائل فوٹو: ڈان

بنگلہ دیشی خاتون نے قبل از وقت بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 20 سالہ عارفہ سلطان نے گزشتہ ماہ بچوں کو جنم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی پیدائش میں کم از کم کتنا وقفہ ہونا چاہئے؟

گائنی کولوجسٹ شیلا پوڈر نے بتایا کہ ’انہیں معلوم نہیں ہوا کہ قبل از وقت بچے کی پیدائش کے وقت بھی خاتون دو بچے سے حاملہ تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ عافہ سلطان کو 26 دن بعد ہی دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

ماہر امراض نسواں کا کہنا تھا کہ حاملہ خاتون نے ایک لڑکا اور ایک لڑکی کو جنم دیا تاہم تینوں بچے اب صحت مند ہیں۔

سرکاری ہسپتال کے چیف ڈاکٹر دلیپ روئے نے کہا کہ ’میں نے اپنی 30 سالہ طبی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ خاتون نے بچے کو جنم دیا اور محض 26 دن بعد ہی ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی پیدائش کیلئے غیر ضروری آپریشن کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

دوسری جانب سلطانہ کا کہنا تھا کہ ’وہ تین بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں لیکن بچوں کی پرورش سے متعلق خدشات سے پریشان ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ’وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے شوہر ماہانہ صرف 70 ڈالر کماپاتے ہیں‘۔

سلطانہ نے واضح کیا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ معمولی رقم سے اتنی بڑی ذمہ داری کیسے انجام دے سکوں گی‘۔

مزیدپڑھیں: بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو ہونے والے ڈپریشن کیلئے پہلی دوا کا استعمال منظور

واضح رہے کہ ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ ایک حمل سے دوسرے حمل میں 12 سے 18 ماہ کا وقفہ بچے اور ماں دونوں کے لیے محفوظ ثابت ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ نتائج ان جوڑوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں جو کہ بہت کم وقت میں زیادہ بچوں کی پیدائش کے خواہشمند ہوتے ہیں تاکہ اپنا خاندان مکمل کرسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024