• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

صحیفہ جبار نئے ڈرامے میں بوڑھی خاتون کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار

شائع March 27, 2019
ڈرامے کا ایک سین — فوٹو بشکریہ ڈان امیجز
ڈرامے کا ایک سین — فوٹو بشکریہ ڈان امیجز

ہٹ ڈرامے بیٹی کے بعد صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر ایک ماں کا کردار ادا کرنے والی ہیں، مگر اس بار انہیں اولاد کی پرورش میں مسائل کا سامنا ہوگا۔

ڈرامہ 'داغ' کی کہانی ایسی خاتون کی ہے جس کی شادی محج 15 دن چلتی ہے (شوہر کی ماں بیٹے کو طلاق دینے پر مجبور کرتی ہے)۔

یہ خاتون پھر اپنی بیٹی (صبور علی) کے حقوق کی جنگ لڑتی ہے اور اسے اپنی جیسی قسمت کا شکار ہونے سے بھی بچاتی ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ صحیفہ جبار جوانی سے بڑھاپے کے کردار میں نظر آئیں گی اور ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اتنی کم عمر اداکارہ زیادہ عمر کے کردار کو ادا کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہو۔

تاہم صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کا پیغام انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے بتایا ' میں ایک معمر خاتون کا کردار اپنے کیرئیر کے آغاز میں ادا کررہی ہوں مگر میں واقعی ایسا کرنا چاہتی تھی، میں ہمیشہ گلیمرس گرل کا کردار ادا کرنا نہیں چاہتی'۔

فوٹو بشکریہ ڈان امیجز
فوٹو بشکریہ ڈان امیجز

مگر ان کے لیے مشکل بس یہ تھی کہ وہ اپنے کردار کے تقاضوں کو بخوبی ادا کرسکیں 'میرا اداکاری کا تجربہ ابھی بہت زیادہ نہیں اور میں بڑی اسٹار کاسٹ کے ساتھ کام کررہی ہوں، صبور خود بہت اچھی اداکارہ ہیں، میرے لیے جوانی اور بڑھاپے کا کردار ادا کرنا چیلنجنگ ثابت ہوا'۔

اس ڈرامے میں صحیفہ جبار کے ساتھ کاشت محمود، نادیہ افغان، صبور علی، عفان وحید اور صبا حمید اہم کردار ادا کریں گے جبکہ اسے محسن مرزا نے ڈائریکٹ، عبداللہ سیجا نے پروڈیوس جبکہ علی معین نے تحریر کیا ہے۔

اس ڈرامے کی عکسبندی ابھی جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024