• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'عامر کی کارکردگی پاکستانی ٹیم کیلئے پریشان کن ہے'

شائع March 26, 2019
امید ہے ورلڈ کپ 2019 سے قبل محمد عامر  کی کارکردگی بہتر ہوگی، مکی آرتھر— فائل فوٹو : اے پی
امید ہے ورلڈ کپ 2019 سے قبل محمد عامر کی کارکردگی بہتر ہوگی، مکی آرتھر— فائل فوٹو : اے پی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے رویے میں بہتری کا اعتراف کیا ہے جبکہ محمدعامر کی کارکردگی کو پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ ورلڈ کپ 2019 سے قبل ان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری بیان کے مطابق 26 سالہ محمد عامر 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعدسے اب تک 14 ون ڈے میچوں میں صرف 5 وکٹیں لے سکے ہیں اور چند روز قبل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کے ٹی-20 اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر کی واپسی

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ’ عامر کی کارکردگی پریشان کن ہے اور خود عامر سے زیادہ کوئی اور پریشان نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ 'میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ وہ ایک باصلاحیت باؤلر ہیں اور وہ کامیاب ہونے کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں، وہ بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں اور ہم دیکھیں گے ان کو کیسے استعمال کرنا ہے'۔

عمر اکمل کے نظم و ضبط سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ان کے نظم و ضبط میں واقعی تبدیلی آئی ہے‘۔

خیال رہے کہ عمر اکمل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے جس کے طویل عرصے بعد آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں ان کی واپسی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، عامر کی پاکستانی اسکواڈ میں واپسی

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں بالترتیب 16 اور 49 رنز بنائے ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ’عمر اکمل کی فٹنس میں بہتری آئی ہے لیکن اس حوالے سے مزید بہتری کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہوگا اور ورلڈ کپ کے لیے اہل قرار دینے کے لیے اس ٹیسٹ کو پاس کرنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی کو ہوگا اور 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا اور پاکستان31 مئی کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024