• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

سرفراز احمد نے فوجی وردی پہن کر پی ایس ایل کی فتح کا جشن منایا

شائع March 25, 2019
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد فوجی وردی میں ملبوس ہیں، ان کے ہمراہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان، مالک ندیم عمر، کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم باجوہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان موجود ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چیمپیئن بنوانے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کی فتح کا جشن فوجی وردی پہن کر منایا۔

17مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم باجوہ اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم باجوہ اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ہفتے کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچی تھی جہاں انہوں نے عوام کے ہمراہ اپنا جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل چیمپیئن کا کوئٹہ میں پرتپاک استقبال

ٹیم کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اور بلوچستان حکومت کی جانب سے ان کے اعزاز میں تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر پرجوش عوام نے ٹیم کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں سرفراز کو فوجی وردی میں ملبوس دکھایا گیا تھا جبکہ ان کے ساتھ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024