• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسمارٹ فونز کی وہ ٹرکس جو بیشتر افراد نہیں جانتے

شائع March 24, 2019
کیا آپ کو یہ ٹرکس معلوم ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو
کیا آپ کو یہ ٹرکس معلوم ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو

اسمارٹ فونز تو آج کل لگ بھگ ہر ایک کے پاس ہی موجود ہے اور لوگ ان کے فیچرز کا بہترین استعمال بھی جانتے ہیں۔

مگر پھر بھی اسمارٹ فونز میں چند ایسی چیزیں چھپی ہوتی ہیں جن کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوتا۔

درج ذیل میں ایسی ہی خفیہ ٹرکس دی گئی ہیں جو اسمارٹ فونز صارفین کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

آٹو روٹیٹ آپشن

آپ کو اسمارٹ فون میں اسکرین روٹیشن فنکشن کو ڈس ایبل رکھنا چاہئے اور ضرورت پڑنے پر ہی استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اسے استعمال کرنے پر ایک خصوصی سنسر ایکسلومیٹر حرکت میں آتا ہے جو بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کرتا ہے۔

چارجنگ کے دوران فون استعمال نہ کریں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ چارجنگ کیبلز کو زیادہ لمبا کیوں نہیں رکھا جاتا؟ اس کی وجہ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے کے خیال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے کیونکہ اس سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔

تیز چارجنگ

اگر آپ فون کو تیزی سے چارج کرنا چاہتے ہیں تو ائیرپلین موڈ آن کرکے چارج کریں، کیونکہ اس دوران فون سگنل سرچ نہیں کرتا اور بیٹری تیزی سے چارج ہوتی ہے، اگرچہ اب بیشتر کمپنیاں فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیتی ہیں مگر اب بھی یہ ٹرک فاسٹ چارجنگ کے لیے بہترین ہے۔

شٹر بٹن کا استعمال

اگر آپ کیمرا اوپن کرکے تصویر لینا چاہتے ہیں تو شٹر یا تصویر لینے والے بٹن کو دبا کر رکھیں تو ایک سیکنڈ میں کئی تصاویر لینا ممکن ہوجائے گا (اس کا انحصار فون پر ہوتا ہے کہ کتنی تصاویر کھینچتا ہے)، بیشتر افراد اس سے واقف نہیں ہوتے مگر یہ کافی جادوئی قسم کی ٹرک ہے۔

والیوم بٹن کو شٹر بٹن کے طور پر استعمال کریں

کئی بار ڈیفالٹ شٹربٹن کو دبانا مشکل ہوتا ہے خاص طور پر اگر فون کا ڈسپلے کافی بڑا ہو، جس کے نتیجے میں تصویر خراب ہوجاتی ہے یا فون بھی ہاتھ سے گرسکتا ہے، تو آپ والیوم بٹن کو بھی شٹر بٹن کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

ویڈیو کی آڈیو بہتر بنائیں

آپ فون کے مائیکروفون کو کور کرکے ویڈیو بناتے ہوئے آڈیو کا معیار بہتر بناسکتے ہیں، ایسا کرنے سے بیک گراﺅنڈ نوائز چھپ جاتی ہے اور مین آڈیو اسٹریم کو بہتر طریقے سے سن پاتے ہیں، بس ویڈیو کو بناتے ہوئے انگلی سے مائیکرو فون کو کور کردیں۔

بلیک وال پیپر

فون کی بیٹریاں اکثر بہت تیزی سے ختم ہوتی ہیں اور اس کو روکنے کا ایک اچھا طریقہ فون کے پس منظر میں کسی تصویر کی بجائے بلیک وال پیپر کو استعمال کرنا بھی ہے۔

الارم کی آواز تیز کریں

اگر آپ کو ڈر ہے کہ اسمارٹ فون کے الارم کی آواز آپ کو نیند سے اٹھانے میں ناکام رہے گی تو اپنے فون کو ایک کپ یا مگ میں رکھ دیں، ایسا کرنے سے الارم کی آواز بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔

فون کو ری اسٹارٹ کرنا عادت بنائیں

آپ کا فون ہر وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا، مگر اسے ہمیشہ ہموار طریقے سے چلانے کے لیے ہفتے میں کم از کم تین بار اسے ری اسٹارٹ کریں، اس طرح ایپس ری سیٹ ہوں گی اور اسمارٹ فون کو کچھ آرام بھی مل جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024