• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

مارننگ شو چھوڑنے کے بعد صنم جنگ اب کیا کرنے والی ہیں؟

شائع March 24, 2019
صنم جنگ کے نئے ڈرامے کا ایک سین — اسکرین شاٹ
صنم جنگ کے نئے ڈرامے کا ایک سین — اسکرین شاٹ

ڈراموں اور ماڈلنگ کے بعد صنم جنگ نے مارننگ شو کی میزبان کے طور پر شہرت حاصل کی۔

مگر مارننگ شو کرتے ہوئے انہوں نے ڈراموں کو چھوڑ دیا اور اب 4 سال بعد ان کی چھوٹی اسکرین پر بطور اداکارہ پھر واپسی ہورہی ہے۔

جاگو پاکستان جاگو نامی مارننگ شو تو کچھ عرصے پہلے ختم ہوگیا تھا جس کے بعد سے صنم جنگ غائب تھیں۔

اب معلوم ہوا ہے کہ وہ ایم ڈی پروڈکشنز اور عدنان صدیقی کے مل کر بنائے جانے والے ڈرامے میں 4 سال بعد جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

اس ڈرامے میں صنم جنگ کے ساتھ اداکارہ زاہد احمد بھی کام کریں گے اور انہوں نے ہی گزشتہ دنوں انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا۔

اس بارے میں ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اس ڈرامے کو فرقان خان ڈائریکٹ کریں گے جبکہ اس کی کاسٹ میں عفان وحید، زاہد احمد اور وہ شامل ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ان کا کہنا تھا 'اس ڈرامے کی کہانی ہم تینوں کے گرد گھومتی ہے اور یہ سسپنس، ڈراما اور محبت جیسے جذبوں کا اظہار کرتا ہے جس میں زاہد اور عفان نے بہترین کام کیا'۔

اس ڈرامے کا نام اور نشر ہونے کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے، جسے نورا مخدوم نے تحریر کیا ہے۔

خیال رہے کہ جاگو پاکستان جاگو 2015 میں نشر ہونا شروع ہوا تھا اور دسمبر 2018 میں صنم جنگ نے مارننگ شوز سے بریک لینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ خاندان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

صنم جنگ کا آخری ڈرامہ الوداع 2015 میں ہی نشر ہوا تھا جس میں ان کے مدمقابل عمران عباس اور زاہد احمد نے کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ صنم جنگ کی شادی 2016 میں سید عبدل قسام جعفری سے ہوئی تھی، جن کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

صنم نے زونگ کے ایک اشتہار سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2008 میں پلے ٹی وی پر وی جے کی حیثیت سے کام کیا، صنم کو 2010 میں آگ ٹی وی سے وی جے کی آفر ہوئی جسے انھوں نے قبول کرلیا۔

صنم نے اپنے کیریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، جن میں 'دل مضطر'، 'محبت صبح کا ستارہ'، 'میرے ہم دم میرے دوست' اور 'الوداع' شامل ہیں۔

انہیں ڈراموں کے علاوہ بولی وڈ میں ایک فلم کی آفر بھی ہوئی، تاہم صنم نے اس میں کام سے معذرت کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024