• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

بچوں کو ڈکار دلوانے کے 3 آسان طریقے

شائع March 24, 2019 اپ ڈیٹ March 26, 2019
— شٹر اسٹاک
— شٹر اسٹاک

دودھ پینے یا رونے کے بعد چھوٹے بچوں کے پیٹ میں ہوا پھنس جاتی ہے اس لیے انہیں ڈکار دلوانے کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔

آئیے ہم آپ کو اس تحریر میں بچوں کو ڈکار دلانے کے 3 آسان طریقے بتاتے ہیں۔

1: آپ کا کندھا خراب نہ ہو اس کے لیے کپڑا اپنے کندھے پر رکھیں۔ بچے کو اس طرح اٹھائیں کہ اس کی ٹھوڑی آپ کے کندھے پر رکھی ہو، اس کے بعد بچے کی پیٹھ کو ہلکے ہلکے سے تھپتھپائیں یا پھر ہاتھ پھیریں۔ اس دوران یہ خیال رکھیں کہ آپ کے بچے کو سانس لینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس کے علاوہ آپ بچے کو تھوڑا اور اوپر اس انداز میں بھی اٹھاسکتے ہیں کہ جس سے اس کے پیٹ پر آپ کا کندھے کی مدد سے بہت ہی ہلکا سا دباؤ پیدا ہو اور پھر پہلے کی طرح پیٹھ کو تھپتھپائیں یا پھر ہاتھ پھیریں۔

2: اپنی گود میں کپڑا بچھالیں، اس کے بعد بچے کو اس انداز میں گود میں بٹھائیں کہ اس کے منہ کا رخ دائیں ہو یا پھر بائیں ہو۔ پھر اس کے چہرے (گلہ بالکل بھی نہیں) کو ایک ہاتھ کی مدد سے سہارا دیجیے اور دوسرے ہاتھ سے بچے کی پیٹھ کو تھپتھپائیں یا ہاتھ پھیریں۔

3: پہلے بیٹھ جائیں پھر بچے کو اپنی ٹانگوں پر الٹا لٹائیں اور اپنے ایک ہاتھ کی مدد سے بچے کے چہرے کو سہارا دیں جبکہ دوسرے ہاتھ سے اس کی پیٹھ تھپتھپائیں یا پھر اس پر ہاتھ پھیریں۔

اس بات کو بھی دھیان میں رکھیں کہ ڈکار کا نہ آئے تو مذکورہ مختلف طریقے اختیار کریں اگر پھر بھی ڈکار نہ آئے تو پریشان مت ہوں کچھ بچوں کو دیگر بچوں کی طرح بہت زیادہ ڈکار دلوانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024