• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میسی کی واپسی بھی ارجنٹائن کو شکست سے نہ بچا سکی

شائع March 24, 2019 اپ ڈیٹ March 27, 2019
نامور فٹبالر نے ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم سے خودساختہ علیحدگی اختیار کر رکھی تھی۔ — فوٹو: اے پی
نامور فٹبالر نے ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم سے خودساختہ علیحدگی اختیار کر رکھی تھی۔ — فوٹو: اے پی

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں لیونل میسی بھی ارجنٹائن کو وینزویلا کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکے۔

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں وینزویلا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔

فاتح ٹیم کی طرف سے رونڈن، موریلو اور مارٹنز نے ایک، ایک گول کیا۔

ارجنٹائن کی طرف سے واحد گول لاتارو مارٹنز نے کیا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو، میسی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں شامل

خیال رہے کہ میسی نے 2018 میں منعقدہ ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم کی نمائندگی کی لیکن ان کی واپسی مایوس کن رہی۔

دوران میچ وہ انجری کا بھی شکار ہوئے جس کے باعث اب وہ مراکش کے خلاف میچ میں ملک کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ میں امریکا نے ایکواڈور، کولمبیا نے جاپان اور جنوبی کوریا نے بولیویا کو شکست سے دوچار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024