• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

شائع March 22, 2019 اپ ڈیٹ March 23, 2019
ایرون فنچ 116 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
ایرون فنچ 116 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے کپتان ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

امام الحق اور شان مسعود نے 35 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے اور شان مسعود کے ساتھ مل کر اسکور کو 78 رنز تک پہنچایا۔

شان مسعود 40 اور امام الحق 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل اور حارث سہیل نے پراعتما بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 38 ویں اوور میں 176 رنز تک پہنچایا۔

حارث سہیل نے آؤٹ ہوئے بغیر 101 رنز بنائے—فوٹو:پی سی بی ٹویٹر
حارث سہیل نے آؤٹ ہوئے بغیر 101 رنز بنائے—فوٹو:پی سی بی ٹویٹر

عمر اکمل کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور وہ محض ایک رن کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرپائے اور 176 کے مجموعی اسکور پر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شعیب ملک بھی خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنا کر گلین میکسویل کو کیچ دے کر پویلین پہنچ گئے جس کے بعد فہیم اشرف نے حارث سہیل کے ساتھ دیا۔

فہیم اشرف 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 47 اوورز میں 5 وکٹوں پر 247 رنز تھا لیکن عماد وسیم نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 13 گیندوں میں 28 رنز بنا کر پاکستان کو 280 رنز کا مجموعہ ترتیب میں دینے اہم کردار ادا کیا۔

حارث سہیل نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی اور آؤٹ ہوئے بغیر 101 رنز بنائے اور ان کے ساتھ عماد وسیم 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو 281 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن کاؤلٹر نائیل نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے شان مسعود اور محمد عباس کو ڈیبیو کرایا ہے— فوٹو: پی سی بی
پاکستان نے شان مسعود اور محمد عباس کو ڈیبیو کرایا ہے— فوٹو: پی سی بی

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنرز نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے 61 رنز بنا لیے تھے کہ فہیم اشرف نے بھارت کے خلاف شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو آؤٹ کیا جنہوں نے 26 رنز بنالیے تھے۔

عثمان خواجہ کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان فنچ اور شان مارش نے 162 رنز کی طویل شراکت بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا اس دوران فنچ نے اپنی سنچری اور مارش نے نصف سنچری مکمل کی۔

ایرون فنچ 235 کے اسکور پر 116 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

مارش اورپیٹر ہینڈز کومب نے ناقابل شکست 91 اور 30 رنز بنا کر 281 رنز کا مطلوبہ ہدف 43 ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

فہیم اشرف اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ایرون فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو اس سیریز میں اپنے کپتان سرفراز احمد سمیت چھ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں کیونکہ انہیں آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے اور اس سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت تجربہ کار شعیب ملک کر رہے ہیں۔

پاکستان نے میچ کے لیے شان مسعود اور محمد عباس کو ڈیبیو کرایا اور اس کے ساتھ ہی حارث سہیل، یاسر شاہ اور عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پاکستان: شعیب ملک(کپتان)، شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، عمر اکمل، فہیم اشرف، عماد وسیم، یاسر شاہ، محمد عامر، محمد عباس۔

آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈزکومب، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، شان مارش، ایلکس کیری، نیتھن کاؤلٹر نائیل، جھائے رچرڈسن، نیتھن لایون اور ایڈم زامپا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024