• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عمران خان کا جیسنڈا کو فون، نیوزی لینڈ دہشتگردی کے بعد اقدامات کی تعریف

شائع March 21, 2019
وزیرِاعظم پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو دورہ اسلام آباد کی دعوت بھی دے دی۔ — فائل فوٹو
وزیرِاعظم پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو دورہ اسلام آباد کی دعوت بھی دے دی۔ — فائل فوٹو

وزیرِاعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن سے کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے اقدامات کو سراہا۔

وزیرِاعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے جیسنڈا آرڈرن سے گفتگو کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور 50 مسلمانوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس نازک موقع پر صورتحال کو احسن انداز میں سنبھالنے، حکام کی جانب سے بروقت کارروائی کرنے اور مربوط اقدامات اٹھانے سمیت نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کے مسلمانوں کے لیے احترام رکھنے پر ان کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ذرائع ابلاغ پر اذان نشر کرنے کا اعلان

وزیرِاعظم عمران خان نے اپنی نیوزی لینڈر ہم منصب سے کہا کہ وہ پاکستانی قوم کی جانب سے ان کے بہادرانہ فیصلوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان میں کئی لوگوں کے دل جیت لیے۔

اس موقع پر عمران خان نے جیسنڈا آرڈرن کو باور کروایا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ملک رہا ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد بے گناہ پاکستانیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیوزی لینڈ کی حکومت اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ آکلینڈ اس وقت صدمے سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں قرآن کی تلاوت، وزیرِاعظم کا 'السلامُ علیکم' سے خطاب کا آغاز

انہوں نے وزیرِاعظم عمران خان کو دہشت گرد حملے کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس میں خود کار نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی بھی شامل ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں پاکستانیوں کی قربانیوں بالخصوص نعیم راشد کی بہادری کا بھی اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرِاعظم نیوزی لینڈ نے وزیرِاعظم پاکستان کو یقین دہانی کروائی کہ ان کا ملک قومی ترقی میں مسلمانوں کے حصے کو نہ صرف سراہتا ہے بلکہ ان کی آزادی اور حفاظت ی بھی ضمانت دیتا ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024