• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دنیا کے پرکشش اور خوبصورت افراد میں 4 پاکستانی شامل

شائع March 21, 2019
پہلی بار 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
پہلی بار 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

برطانیہ کے خودمختار ادارے ’دی انڈیپینڈنٹ کرٹکس‘ اور ’ٹی سی کینڈلر‘ کی جانب سے رواں برس کی 100 خوبصورت اور پرکشش شخصیات کی نامزدگی فہرست جاری کردی گئی۔

جاری کی گئی فہرست میں دنیا بھر کے 279 افراد شامل ہیں، جس میں سے 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

یہ ادارہ 1990 سے لے کر ہر سال دنیا کے خوبصورت اور پرکشش شخصیات کی فہرست جاری کرتا آرہا ہے۔

اس فہرست کی نامزدگیوں کا اعلان ہر سال کے آغاز سے ہی کیا جاتا ہے، جب کہ کامیاب افراد کا اعلان سال کے آخر میں کیا جاتا ہے۔

ادارے کے مطابق اس فہرست کے لیے دنیا بھر کے 40 ممالک کو شامل کیا جاتا ہے اور 100 پرکشش اور خوبصورت شخصیات کا انتخاب عوام کی رائے سے کیا جاتا ہے۔

رواں برس نامزد ہونے والے افراد میں پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اور گلوکارہ مومنہ مستحسن شامل ہیں۔

اسی فہرست میں بھارت سے سلمان خان، شارہ خان، ورون دھون، دپیکا پڈوکون اور سارہ علی خان سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

نامزد کی گئی شخصیات میں ایران، ترکی، کوریا، جاپان، چین، امریکا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور برازیل سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

مجموعی طور پر فہرست میں 279 افراد کے نام شامل ہیں، جن میں سے سال کے آخر تک 100 افراد کو منتخب کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024