• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملک میں رواں سال پولیو وائرس کا چھٹا کیس سامنے آگیا

شائع March 21, 2019
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

پشاور: پاکستان میں رواں برس پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں مالی سال سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا ہے مذکورہ پولیو وائرس کا کیس صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سامنے آیا ہے۔

ضلع خیبر کے ایک 12 ماہ کے بچے کے اندر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ رواں برس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پولیو ویکسین پینے اور نشان زدہ انگلیوں والے بچوں کی تعداد میں واضح فرق کا انکشاف

وزیرِاعظم کے مشیر برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ بچے کو باقاعدہ سے پولیو کے قطرے پلائے جاتے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی شہر میں بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا اور ان دونوں نئے کیسز کے ساتھ رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ان 6 کیسز میں سے 3 خیبرپختونخوا سے سامنے آئے ہیں جن میں ایک خیبر، ایک باجوڑ جبکہ ایک ہنگو میں رجسٹرڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان 46 لاکھ ڈالر امداد دے گا

بابر بن عطا نے مزید بتایا کہ مختلف شہروں کی سیوریج لائنوں سے لیے جانے والے نمونوں میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق نومبر اور دسمبر 2018 میں پولیو وائرس کے 4 کیسز درج ہوئے تھے جبکہ جنوری 2019 میں ایک کیس سامنے آیا تھا۔

محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ مذکورہ پولیو کیسز میں سے ایک بچہ انتقال کر چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024