• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دیگر ویب سائٹس کے اشتہارات روکنے پر گوگل پر ایک ارب 68 لاکھ ڈالر جرمانہ

شائع March 20, 2019 اپ ڈیٹ March 21, 2019
گوگل پر اس سے قبل 2 مرتبہ جرمانہ عائد ہو چکا ہے—فوٹو: اے ایف پی
گوگل پر اس سے قبل 2 مرتبہ جرمانہ عائد ہو چکا ہے—فوٹو: اے ایف پی

یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی اور سرچ انجن گوگل پر آن لائن اشتہارات کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ارب 68 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن پر تازہ جرمانے سے قبل بھی 2 مرتبہ جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

گوگل پر اس سے قبل یورپی یونین اور فرانس کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد کر چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی‘ کے مطابق ادارے گوگل پر اس سے قبل 2 مرتبہ جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس نے گوگل پر 5 کروڑ یورو جرمانہ کردیا

برسلز میں یورپی یونین ریگولیٹرز کی کمشنر مارگیرٹی ویسٹیگر نے گوگل ایڈسینس کے ذریعےآن لائن تشہیری بزنس کے خلاف چلنے والے طویل تحقیقات کے نتائج پیش کرتے ہوئے تیسری مرتبہ جرمانے کا اعلان کیا۔

کمشنر نے کہا کہ ’گوگل نے آن لائن تشہیر میں دیگر ویب سائٹ کو روکنے اور اپنی بالادستی برقرار رکھنےکے لیے ایڈسینس پلٹ فارم کے علاوہ بروکرز کا استعمال کیا‘۔

کمیشن کے مطابق ’ایلفا بیٹ اور اس کی ذیلی کمپنی گوگل نے یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ قوانین کو توڑا اور ایڈسینس استعمال کرنے والی ویب سائٹس کے ساتھ معاہدے میں قابل اعتراض شق کو شامل کیا جس کی وجہ سے گوگل کے مدمقابل دیگر کمپنیوں کے اشتہارات اپنی جگہ نہیں بنا سکے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’گوگل نے اپنی مخالف کمپنیوں کو آن لائن مارکیٹ میں میریٹ کی بنیاد پر جگہ نہیں دی‘۔

گوگل کے خلاف اشتہارات میں بالادستی قائم کرنے کی شکایت مائیکروسافٹ نے 2009 میں یورپی یونین کو کی تھی۔

مائکرو سافٹ کی شکایت کے بعد یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ سیل میں شکایت درج کرائی تھی جس کے نتیجے میں 2016 میں کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

مزیدپڑھیں: گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر پر جرمانے کا امکان

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ’تحقیقات کے درمیانی عرصے میں گوگل نے بعض تبدیلیاں کیں جس سے مخالف کمپنیوں کے اشتہارات بھی ویب سائٹ پر آنے لگے‘۔

اس سے قبل بھی 18 جولائی 2018 کو یورپی یونین نے گوگل پر 5 ارب ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

اس کی وجہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنے سرچ انجن کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھانا قرار دیا گیا تھا۔

یورپی یونین کے ریگولیٹرز کے مطابق اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں پر گوگل پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود ان کی ڈیوائسز میں گوگل سرچ ایپ اور کروم ایپ انسٹال ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کے شریک بانی سمیت اعلیٰ افسران پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

رواں برس کے آغاز میں فرانس نے گوگل پر پالیسی کے مطابق معلومات کی فراہمی میں ناکامی پر 5 کروڑ یورو (5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) جرمانہ عائد کردیا تھا۔

فرانس کے مانٹیرنگ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے تحت پہلی مرتبہ گوگل پر 5 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024