• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

ترکی میں 5.5 شدت کا زلزلہ، متعدد گھروں کو نقصان

شائع March 20, 2019
زلزلے نے ایسی پایم کے 8 کلو میٹر جنوبی حصے کو متاثر کیا—فوٹو: اے ایف پی
زلزلے نے ایسی پایم کے 8 کلو میٹر جنوبی حصے کو متاثر کیا—فوٹو: اے ایف پی

انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی حصے میں 5.5 شدت کا زلزلے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 34 منٹ پر ڈینیزلی صوبے کو متاثر کیا۔

تاہم اس کا مرکز صوبے کے جنوبی حصے میں ضلع ایسی پایم میں 11.36 کلومیٹرز گہرائی میں تھا۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا کے جزیرے میں زلزلہ، سونامی سے کئی افراد لاپتہ

یورپین زلزلہ کوہ پیما سروس (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 تھی جبکہ ترکی کے کاندلی آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

ای ایم ایس سی کا کہنا تھا کہ 10 کلو میٹر گہرائی میں آنے والے اس زلزلے نے ایسی پایم کے 8 کلو میٹر جنوبی حصے کو متاثر کیا۔ ڈینیزلی کے گورنر کا کہنا تھا کہ زلزلے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ادھر امریکی خبر رساں اداے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زلزلے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے لیکن کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گورنر حسن کراہن کا کہنا تھا کہ اینٹیں گرنے یا گیلری سے چھلانگ لگانے کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ زلزلے نے کچھ گھروں کو بھی تباہ کردیا، جس میں زیادہ تر مٹی کی اینٹوں سے تعمیر شدہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی اور یونان میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی

زلزلے کے بعد 30 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے، جس کی زیادہ سے زیادہ شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، تاہم اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈینیزلی کے نائب گورنر تورن اٹلاماز کے مطابق علاقے میں اسکولز بند کردیے گئے جبکہ احتیاطی طور پر انتظامیہ نے ہسپتالوں کو خالی کروالیا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی 2 بڑی فالٹ لائنز پر واقعے ہے اور یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں، 199 میں 7.4 شدت کے زلزلے نے شمال مغربی ترکی میں 17 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024