• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے پر جشن منانے والے کو نوکری اور ملک سے نکال دیا گیا

شائع March 20, 2019
کرائسٹ چرچ میں حملے کی یادگار کے پاس سے گزرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے احتراماً اپنی ٹوپی اتاری ہوئی ہے— فوٹو: اے ایف پی
کرائسٹ چرچ میں حملے کی یادگار کے پاس سے گزرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے احتراماً اپنی ٹوپی اتاری ہوئی ہے— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے قتل کا جشن منانے والے شخص کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے نوکری سے برخاست کرنے کے ساتھ ملک بدر کردیا۔

گزشتہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 50افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر آسٹریلیا کے 28سالہ سفید فام انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ پر ہفتے کو قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: دو مساجد پر دہشتگردی کرنے والے کو تیسرے حملے سے روکا، پولیس

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی کمپنی ’ٹرانس گارڈ‘ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے بعد ایک گارڈ نے اس حملے کا جشن مناتے ہوئے اپنی فیس بک صفحے پر اشتعال انگیز جملے لکھے۔

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر گریگ وارڈ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے نامناسب استعمال کے خلاف ہماری عدم برداشت کی پالیسی ہے اور اسی وجہ سے مذکورہ فرد کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کر کے قانون کا سامنا کرنے کے لیے انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

کمپنی کے مطابق بعدازاں مذکورہ فرد کو متحدہ عرب امارات سے جلاوطن کردیا گیا۔

امارات کی سیکیورٹی کمپنی ٹرانس گارڈ نے نہ ہی مذکورہ ملازم کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھے گئے جملوں کا تذکرہ کیا اور نہ ہی اس کی قومیت یا عہدے کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہمیں مساجد میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا'

اس معاملے پر بیان کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دستیاب نہ ہو سکے۔

متحدہ عرب امارات نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور نیوزی لینڈ سے تعزیت کی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

RAIF JAMALI Mar 21, 2019 10:29am
Barri baat hy, hamary haan har terror attack ke baad ek taraf Muzammat ki bharmar hoti hy doosri taraff Jashan manae jaanty heain aur zamadari qabool ki jaati hy.
Abdul razzaq Mar 21, 2019 02:29pm
@RAIF JAMALI ..ye indian tha ...or mn ye b perha hai k ye ak bunda ak se zida log thay

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024