• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کی تقریبات

شائع March 20, 2019
ملک بھر میں ہولی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا—فوٹو: اے پی
ملک بھر میں ہولی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا—فوٹو: اے پی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو مذہب کے پیروکار رنگوں کا تہوار ہولی منا رہی ہے۔

یہ تہوار ہر سال موسم بہار کے آغاز پر منایا جاتا ہے، اس تہوار پر ہولی منانے والے افراد ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش کرتے ہیں۔ اس تہوار کو رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، یہ دنیا کے ہر ملک میں ہندو مذہب کے ماننے والے مناتے ہیں۔

اس تہوار کو بھارت اور نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر منایا جاتا ہے، جب کہ پاکستان سمیت دنیا کے ان ممالک میں جہاں ہندو مذہب کے پیروکار رہائش پذیر ہیں وہاں بھی اس تہوار کو بھرپور جوش سے منایا جاتا ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں ہندو برادری کے افراد زیادہ بستے ہیں اور ان ہی صوبوں میں اس تہوار کو روایتی انداز میں بھی منایا جاتا ہے۔

ہولی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔

نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر ہولی منائی جاتی ہے—فوٹو: اے پی
نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر ہولی منائی جاتی ہے—فوٹو: اے پی

ہولی کی بڑی تقریبات کراچی، لاہور، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، صحرائے تھر، شکارپور، میرپور خاص اور کندھ کوٹ سمیت کئی ممالک میں رکھی گئی ہیں۔

ہولی کی تقریبات کا آغاز 20 مارچ کی صبح سے ہوا جو 21 مارچ کی شام تک جاری رہیں گی۔

ہولی کی سب سے زیادہ تقریبات بھارت میں منعقد ہوتی ہیں—فوٹو: رائٹرز
ہولی کی سب سے زیادہ تقریبات بھارت میں منعقد ہوتی ہیں—فوٹو: رائٹرز

کراچی کے رام سوامی نارائن مندر، سولجر بازار، رنچھوڑ لائن، نیٹی جیٹی پل مندر اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں ہولی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سندھ کے متعدد تعلیمی اداروں میں بھی ہولی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

بھارتی شہر احمد آباد میں ہولی کے مناظر—فوٹو: رائٹرز
بھارتی شہر احمد آباد میں ہولی کے مناظر—فوٹو: رائٹرز

ہولی کے موقع پر ہندو برادری رات کو رنگولی کا انعقاد بھی کرتی ہے۔

پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) برطانیہ، امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہندو برادری ہولی منا رہی ہے۔

نیپال میں بھی ہولی کی بڑی تقریبات منعقد ہوتی ہیں—فوٹو: رائٹرز
نیپال میں بھی ہولی کی بڑی تقریبات منعقد ہوتی ہیں—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024