• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

منشیات اسمگلنگ: غیر ملکی ماڈل کو 8 سال قید کی سزا

شائع March 20, 2019
غیر ملکی خاتون کو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے کسٹم حکام نے پکڑ لیا تھا—فوٹو: پاکستان کسٹم
غیر ملکی خاتون کو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے کسٹم حکام نے پکڑ لیا تھا—فوٹو: پاکستان کسٹم

لاہور سیشن عدالت نے جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے غیر ملکی خاتون کو سزا سنائی جبکہ شریک ملزم شعیب حفیظ کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔

قید کی سزا کے ساتھ عدالت نے ماڈل کو ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، سزا سن کر خاتون زارو قطار رو پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 9 کلو منشیات برآمد

واضح رہے کہ ماڈل ٹریزا کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش پر 10 جنوری 2018 کو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کے خلاف کیس میں 9 گواہان نے شہادتیں قلمبند کروائی تھیں۔

خیال رہے کہ 10 جنوری 2018 کو محکمہ کسٹم نے لاہور سے ابوظہبی جانے والی جمہوریہ چیک کی خاتون سے تقریباً 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی تھی۔

ابوظہبی سے آئرلینڈ روانگی کا ارادہ رکھنے والی غیر ملکی خاتون انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے عملے کو چکر دیتے ہوئے دو چیکنگ کاؤنٹرز سے گزر گئی تھی، تاہم تیسرے کاؤنٹر پر کسٹم حکام نے انہیں پکڑ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہیروئن اسمگل کرنے پر برطانوی خاتون کو عمر قید

کسٹم نے ملزمہ ٹریزا کو اے این ایف کے حوالے کرنے سے انکار کر تے ہوئے انہیں کسٹم ہاؤس منتقل کردیا تھا۔

بعدازاں محکمہ کسٹم نے غیر ملکی خاتون ماڈل کی نشاندہی پر لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024