• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ایبٹ آباد: تیندوے کے حملے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق

شائع March 19, 2019 اپ ڈیٹ March 20, 2019
تیندوے مقامی افراد اور ان کے پالتو مویشوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں—فوٹو: پال سانجیروزن
تیندوے مقامی افراد اور ان کے پالتو مویشوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں—فوٹو: پال سانجیروزن

ایبٹ آباد میں برفانی تیندوے کے حملے کے نتیجے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شانتی گاؤں کا رہائشی 8 سالہ صفیان اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا جب اس پر تیندوے نے حملہ کیا اور دبوچ کر لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبہ کا پینٹنگ کے ذریعے جانوروں سے محبت کا پیغام

مقامی افراد نے بتایا کہ ’گزشتہ رات کھائی کے قریب بچے کی لاش ملی اور آج دوپہر کے اوقات میں بچے کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘۔

مقامی رہائشی سردار محمد اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف پر زور دیا کہ وہ برفانی تیندوے کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ موسم سرما میں غیر معمولی برفباری ہوئی جس کے بعد جنگلی حیات مثلاً تیندوے نے گلیات کا رخ کیا جہاں آبادی نسبتاً کم ہے اور اب تیندوے مقامی افراد اور ان کے پالتو مویشیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان لڑکے اور ہندوستانی لیپرڈ

محمد اقبال نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے برفانی تیندوؤں کی نقل و حرکت کا جائزہ لینے کے لیے کیمرے نصب کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وائلڈ لائف ماہرین نے پاکستان میں برفانی تیندوے کی تعداد میں غیر معمولی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ وہ مالیاتی تبدیلی اور ماحول دوست سیاحت کی کمی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024