• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 3 افراد زخمی

شائع March 18, 2019 اپ ڈیٹ March 19, 2019
آئی ای ڈی میں 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا — فائل فوٹو/اے ایف پی
آئی ای ڈی میں 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا — فائل فوٹو/اے ایف پی

ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل پرووا میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی خان کے ضلعی پولیس افسر سلیم ریاض کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ملنے والے پرووا کے علاقے میں پولیس وین معمول کی پیٹرولنگ کر رہی تھی کہ سائیکل پر لگا بم پھٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں سب انسپیکٹر سمیت دو پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان: پولیس وین پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو طبی امداد کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او سلیم ریاض کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو حراست میں لینے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2018: پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں 45 فیصد کمی

واضح رہے کہ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سال 2018 میں ملک میں دہشت گردوں کے حملے میں 45 فیصد تک کمی آئی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی تحقیق میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے جاں بحق ہونے میں 2017 کے مقابلے میں 2018 میں واضح کمی آئی۔

مجموعی طور پر سیکیورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی، 2017 کے مقابلے میں حملوں کی تعداد میں 45 فیصد، ہلاکتوں کی تعداد میں 37 فیصد اور زخمیوں کی تعداد میں 49 فیصد کمی آئی۔

خود کش حملوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024