• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کے سب سے بڑے ائیرپورٹ کی مسلم ملک میں تعمیر

شائع March 18, 2019
استنبول ائیرپورٹ — شٹر اسٹاک فوٹو
استنبول ائیرپورٹ — شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے ائیرپورٹ کی موجودگی کا اعزاز ایک مسلم ملک کے پاس جانے والا ہے؟

جی ہاں دنیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ بہت جلد ترک شہر استنبول کے نئے ائیرپورٹ کو قرار دیا جائے گا اور وہ امریکا کے ائیرپورٹ سے یہ اعزاز چھین لے گا۔

اور اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے اور وہ ہے 6 رن ویز اور 823 ملین اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا یہ ائیرپورٹ بہت جلد استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ کی جگہ لے گا (اگلے ماہ سے اتاترک ائیرپورٹ کی جگہ اس ائیرپورٹ کو دینے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا)۔

اس کا افتتاح تو گزشتہ سال اکتوبر میں ہوگیا تھا مگر رواں سال مارچ میں اس ائیرپورٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر مکمل ہوجائے گی اور اس کے بعد یہ سالانہ 9 کروڑ مسافروں کو ہینڈل کرسکے گا جبکہ مزید تعمیراتی مراحل کی بدولت یہ تعداد پہلے 15 کروڑ اور پھر 20 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

اور مسافروں کو بھی تیار ہونا ہوگا کیونکہ انہوں نے ایسا ائیرپورٹ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

نہ صرف یہ دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ ہوگا بلکہ اس میں ایک چھت کے نیچے سب سے بڑا ٹرمینل بھی موجود ہوگا۔

اس ائیرپورٹ کے ڈیزائن کو ورلڈ آرکیٹکچر فیسٹول کے فیوچر انفراسٹرکچر پراجیکٹ ایوارڈ 2016 سے بھی نوازا گیا تھا اور اس وقت بھی مسافروں نے اس کے تعمیراتی انداز پر 98 فیصد اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس کی چھت ترکی کے مشہور گنبدوں اور مساجد کی عکاسی کرے گی جبکہ ائیرٹریفک کنٹرول ٹاور بھی دنیا بھر میں سب سے منفرد ہوگا جس کی وجہ ٹیولپ کی طرز کا ڈیزائن ہے۔

اس ائیرپورٹ کو ڈیزائن کرنے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمیں ترکی میں رنگوں اور پیٹرن کے استعمال کے انداز نے متاثر کیا تھا، عمارات میں روشنی کے داخلے اور معیار کے ساتھ سلیمان مسجد کے طرز تعمیر نے بھی ہمیں متاثر کیا۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس ائیرپورٹ کا ڈیوٹی فری ایریا بھی دنیا کا مصروف ترین کاروباری مرکز ہوگا اور طویل سفر سے بیزار مسافر کے مزاج پر بھی یہاں کا ماحول خوشگوار اثرات مرتب کرے گا۔

مسافر یہاں نہ صرف میک اپ کے نمونے آزما سکیں گے بلکہ وہ اگیومینٹڈ سیلفی اسٹیشنز کو بھی ٹیسٹ کرسکیں گے۔

اسی طرح پروفیوم، چاکلیٹ اور مشروبات پر اپنا نام تحریر کروا سکیں گے اور مقامی انتظامیہ کا وعدہ ہے کہ لیگج ارائیول کے لیے لوگوں کا وقت بچایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024