• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حسن علی کا پی ایس ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ

شائع March 18, 2019
حسن علی نے پی ایس ایل 2019 میں سب سے زیادہ 25 وکٹیں حاصل کیں — فائل فوٹو: پی ایس ایل
حسن علی نے پی ایس ایل 2019 میں سب سے زیادہ 25 وکٹیں حاصل کیں — فائل فوٹو: پی ایس ایل

پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر حسن نے علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ تور دیا۔

حسن علی نے راوں سیزن پی ایس ایل میں 25 وکٹیں لینے کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

ان سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز مشترکہ طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے پاس تھا۔

دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 2018 میں 18، 18 وکٹیں اپنے نام کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی دریافت ہونے پر مجھے فخر ہے، حسن علی

خیال رہے کہ رواں برس ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 20 وکٹیں لے کر پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم رواں سیزن کے اختتام پر اب یہ ریکارڈ حسن علی کے پاس آگیا۔

مجموعی طور پر اپنے آخری میچ تک اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف 21 وکٹیں لے کر نہ صرف رواں سیزن بلکہ کسی بھی پی ایس ایل سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔

خیال رہے کہ رواں سیزن کے دوران حسن علی نے 13 میچوں میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 13.46 کی اوسط سے ریکارڈ 25 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کے حسن علی کو پی ایس ایل 2019 کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024