• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی صحیح سمت میں گامزن ہے، ڈیوڈ رچرڈسن

شائع March 17, 2019 اپ ڈیٹ March 22, 2019
— فائل فوٹو: آئی سی سی
— فائل فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی صحیح سمت میں جانب گامزن ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کا فائنل دیکھنے کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے والے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی صحیح سمت کی جانب گامزن ہے، جبکہ پی ایس ایل کے لیے کیے جانے والے اقدامات بھی قابلِ تعریف ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو دنیائے کرکٹ میں تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان کرکٹ نے احسن اقدامات اٹھائے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی پیروی کرنا چاہیے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپی پہننے کے حوالے سے بھی لب کشائی کی اور عالمی تنظیم کی جانب وضاحت بھی پیش کی۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشروط طور پر فوجی ٹوپی پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے پر بھارت کے خلاف ایکشن لے، پی سی بی

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجازت کا مقصد صرف یہ تھا کہ اس میچ کے دوران پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے اہلِ خانہ کے لیے چندہ جمع کیا جاسکے۔

پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور بھارت کی سیریز کا معاملہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہے۔

بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں 14 فروری کو پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں سے اظہار یک جہتی کے لیے فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلا تھا تاہم پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کی شان دار بلے بازی کی بدولت بھارتی ٹیم کو شکست ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024