• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہانیہ عامر سے تعلق پر عاصم اظہر نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

شائع March 17, 2019
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر — فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر — فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی اکٹھی انسٹاگرام پوسٹس اور فیشن پاکستان ویک میں اکھٹے جلوہ گر ہونے کے بعد ان کے بارے میں افواہوں کو نظرانداز کرنا مشکل ہے اور لوگ ان کے تعلق کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔

اب پہلی بار گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے تعلق کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران بات کی۔

جب انٹرویو کے دوران ان سے ہانیہ سے تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا 'کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرا دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے؟'

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر فیشن پاکستان ویک میں — فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر فیشن پاکستان ویک میں — فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام

انہوں نے مزید کہا 'میرا نہیں خیال کہ میں اس پوزیشن میں ہوں کہ اس کا جواب دے سکوں، مجھے لگتا کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہے جو میری زندگی میں بہت زیادہ مثبت چیزیں لائی، جب وہ ساتھ ہوتی ہے تو زندگی بہت اچھی ہوتی ہے، ہم ہمیشہ ہنفتے ہیں، یہ بہت اچھا لگتا ہے کہ کوئی ایسا ہو جو آپ کے ہر کام پر حقیقی تعاون کرے'۔

عاصم اظہر نے اس تصور کو مسترد کردیا کہ وہ سماجی دباﺅ کے باعث واضح جواب نہیں دے رہے۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

ان کا کہنا تھا 'اس کی واحد وجہ بس یہ ہے کہ میں اس کا احترام کرتا ہوں، ہاں یا ناں کے کے لیے میں اس کی رضامندی چاہوں گا۔ میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ دوسرا کیا سوچتا ہے مجھے نہیں معلوم'۔

گلوکار کا کہنا تھا 'لوگوں کی جانب سے انہیں بہت زیادہ کمنٹس ملتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ تصاویر شیئر کرتے ہیں، میں انہیں بس یہ کہنا چاہتا ہوں میں آپ کے خیالات کو سراہتا ہوں مگر اس سے مجھے سکون ملتا ہے، اگر مجھے کسی کام یں دلی سکون ملے گا تو میں ہمیشہ اس کا ہی انتخاب کروں گا، اگر ایسا مجھے دنیا کے ساتھ تصاویر اور لمحات شیئر کرنے میں ملتا ہے تو ایسا کرنے دیں'۔

فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام

عاصم اظہر نے کہا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ ٹیلی فلم میں کام اس لیے کیا کیونکہ ایک بہت اچھا پراجیکٹ تھا اور یہ ایسا موقع تھا جس میں مجھے اس شخصیت کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا جس کے ساتھ گھومنا مجھے پسند ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ہانیہ عامر نے اپنی 22 سالگرہ منائی تھی جس کی شاندار تقریب عاصم اظہر نے منعقد کی تھی۔

اس دوران عاصم اظہر پورے وقت ہانیہ کے ساتھ نظر آئے جبکہ ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹا گرام
فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹا گرام

ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد سے ان دونوں کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے رہے جبکہ متعدد مداحوں نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں کا افیئر چل رہا ہے۔

فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام

یہ دونوں ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں بھی ساتھ شریک ہوئے جبکہ دونوں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کررہے ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ دونوں واقعی ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں۔

بہت جلد یہ دونوں ایک ٹیلی فلم میں بھی ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ عاصم اظہر انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024