• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کرائسٹ چرچ میں فائرنگ: بنگلہ دیش کا دورہ نیوزی لینڈ ختم کردیا گیا

شائع March 15, 2019
نیوزی لیںڈ اور بنگلہ دیش نے باہمی رضامندی سے ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
نیوزی لیںڈ اور بنگلہ دیش نے باہمی رضامندی سے ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد میزبان ٹیم اور بنگلہ دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم بھی دورہ نیوزی لینڈ سے وطن واپس لوٹ رہی ہے۔

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز 16مارچ سے کرائسٹ چرچ میں ہونا تھا لیکن کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی دورہ ختم کر کے وطن واپس لوٹ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ: 2 مساجد میں فائرنگ 6 سے زائد افراد جاں بحق

جمعہ کو جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو بنگلہ دیش کی ٹیم مسجد کی جانب جا رہی تھی کہ فائرنگ کی آوازیں سن کر رک گئیں۔

انہیں ابتدائی طور پر بس سے اترنے سے روک دیا گیا اور پھر کئی منٹ تک صورتحال میں بہتری نہ آنے پر ٹیم کو ہوٹل واپس پہنچا دیا گیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے سیکیورٹی آفیشلز نے تصدیق کی کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور عملہ ہوٹل واپس پہنچ چکا ہے اور وہ بالکل محفوظ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اس طرح کے انتہا پسندانہ اقدامات کی کوئی جگہ نہیں، یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اس طرح کے حملوں کی کوئی مثال نہیں ملتی اور ایسے لوگوں کے لیے نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں۔

آرڈن کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایک ایسی پیش آیا جہاں لوگ اپنی مذہبی آزادی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں محفوظ ماحول میں ایسا کرنا چاہیے تھا لیکن آج ایسا نہیں ہوا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس حملے میں جن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، نیوزی لینڈ ان کا گھر تھا اور انہیں یہاں محفوظ رہنا چاہیے تھا لیکن جن لوگوں نے حملہ کیا، ان کی نیوزی لینڈ کے لیے نیوزی لینڈ کے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے بعد ہفتے سے شروع ہونے والا سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ میں نے بنگلہ دیش میں اپنے ہم منصب سے بات چیت کی اور ہم نے اس موقع پر کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ناقابل یقین ہے اور ہم سب گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بنگلہ دیشی ٹیم کے سیکیورٹی افسر سے بات کی ہے اور وہ سب گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔

بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ٹوئتر پر اپنے پیغام میں اس واقعے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم متحرک شوٹرز سے محفوظ رہی، یہ ایک خوفناک تجربہ تھا اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

بنگلہ دیش کے دورہ نیوزی لینڈ کا صرف ایک ٹیسٹ میچ جاری تھا اور اس میچ کے منسوخ کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ نیوزی لینڈ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024