• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طویل ترین بندش کے بعد فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس بحال

شائع March 14, 2019
پہلی بار فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک ساتھ طویل عرصے تک معطل رہے—فوٹو: ڈیلی ہنٹ
پہلی بار فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک ساتھ طویل عرصے تک معطل رہے—فوٹو: ڈیلی ہنٹ

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل شئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروس طویل وقت تک معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس گزشتہ روز شام 4 سے 5 بجے کے درمیان معطل ہونا شروع ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر صرف فیس بک صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

ابتدائی طور پر فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس امریکا اور یورپی ممالک میں معطل ہونا شروع ہوئی اور جلد ہی یہ مسئلہ افریقہ اور ایشیا سمیت دنیا کے دیگر خطوں تک پھیل گیا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق تقریبا دنیا کے ہر ملک کے صارفین کسی نہ کسی طرح فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تاہم کروڑوں صارفین مسئلے سے آزاد اور بے خبر بھی رہے۔

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس اچانک ایک ساتھ معطل ہونے اور طویل وقت تک خراب رہنے کی وجہ سے دنیا بھر میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹس کو ہیک کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کی سروسز 'مرمت کیلئے بند'

ساتھ ہی یہ افواہیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں کہ فیس بک کی سیکیورٹی خامیوں کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آیا ہے اور کروڑوں صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا امکان ہے۔

تاہم ایسی افواہیں پھیلنے کے بعد فیس بک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعے صارفین کو مسئلے سے آگاہ کیا کہ کمپنی اس سے آگاہ ہے کہ فیس بک ایپس کے استعمال میں کچھ افراد کو مشکلات کا سامنا ہے اور ہم اس مسئلے کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

اکاؤنٹس ہیک ہونے اور سیکیورٹی مسائل کی افواہیں پھیلنے کے بعد فیس بک نے ایک اور ٹوئیٹ میں وضاحت کی کہ حالیہ خرابی کا تعلق کسی سیکیورٹی مسئلے سے نہیں ہے اور کسی کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی اطلاعات نہیں ہے۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس کم سے کم 14 گھنٹے تک معطل رہی، تاہم کئی ممالک میں ان کی سروس جزوی طور پر چلتی بھی رہی۔

رپورٹس کے مطابق کچھ ممالک میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس 14 گھنٹے سے زیادہ بھی معطل رہی۔

ڈاأن ڈٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر میں 36 فیصد صارفین کو اپنے اکاؤنٹس لاگ ان کرنے میں مسئلہ درپیش رہا جب کہ 33 فیصد صارفین اپنے نیوز فیڈ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 30 فیصد صارفین فیس بک سے بلیک آؤٹ رہے یعنی انہیں فیس بک کی ویب سائٹ تک بھی رسائی حاصل نہیں تھی۔

سروس کی معطلی اور بندش کے دوران کچھ صارفین کو یہ پیغام بھی ملا کہ فیس بک مرمت کے لیے ڈاﺅن ہے اور آپ چند منٹ بعد واپس آئیں، آپ کے تحمل کا شکریہ، تاہم یہ چند منٹ 14 گھنٹے تک محیط رہے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بیک وقت اتنے عرصے تک بند رہے، اس سے قبل فیس بک 2008 میں طویل وقت تک بند تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024