• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت میں انتخابی امیدواروں کیلئے مجرمانہ ریکارڈ کی تشہیر لازمی قرار

شائع March 13, 2019
تمام امیدواروں اور ان کی سیاسی سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے دوران مذکورہفرد کے مقدمات کی تشہیر کرنا ہو گی— فوٹو: اے ایف پی
تمام امیدواروں اور ان کی سیاسی سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے دوران مذکورہفرد کے مقدمات کی تشہیر کرنا ہو گی— فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں رواں سال ہونے والے انتخابات کے لیے جوش و خروش سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اسی کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے بہتر امیدوار عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

بھارت کے الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے لیے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں اپنے ہر طرح کے مجرمانہ ریکارڈ کی ٹیلی ویژن اور اخبار میں کم از کم تین بار تشہیر کریں۔

مزید پڑھیں: نریندر مودی کا معروف شخصیات کو ووٹرز کی حوصلہ افزائی کرنے کا مطالبہ

ان ہدایات کا اعلان گزشتہ سال اکتوبر میں کردیا گیا تھا، انہیں رواں سال 11اپریل سے 19مئی تک ہونے والے عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ استعمال کیا جائے گا۔

سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈز کی تشہیر کرنا ہو گی جس سے جرائم میں ملوث شخص کو ٹکٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: پارٹی پوسٹر میں ابھی نندن کی تصویر لگانے پر بی جے پی رہنما کو شوکاز نوٹس

امیدواروں کو ایک ترمیم شدہ فارم نمبر 26 بھرنا ہو گا اور انہیں اپنی پارٹیوں کو مجرمانہ ریکارڈز اور اپنے خلاف زیر التوا مقدمات کے بارے میں بھی بتانا ہو گا ۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر ہم سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024