• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

رمضان پیکج اور سرکاری اداروں کیلئے 10ارب کی اضافی امداد منظور

شائع March 13, 2019
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا— فائل فوٹو: اے ایف پی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری اداروں کے لیے 10ارب روپے کی اضافی امداد منظور کرنے کے ساتھ ساتھ رمضان کے لیے 2 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی بھی منظوری دے دی جس کی بدولت ماہ مقدس کے دوران کچن کا سامان ارزاں نرخ پر دستیاب ہو گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، پاکستان اسٹیل ملز کے مرحوم ملازمین کے بقایا جات کی ان کے قانونی وارثوں کو ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی۔

رمضان پیکج کے تحت ملک میں یوٹیلٹی اسٹورز کے نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں کو کچن کی 19اشیا پر سبسڈی فراہم کی جائے گی، دو ارب روہے کی سبسڈی میں سے 1.9ارب روپے کھانے کی اشیا پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ 10کروڑ روپے اشتہارات کی مد میں رکھے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ 525ملین روپے کی سبسڈی 35ہزار ٹن گھی پر دی جائے گی جس کی بدولت صارفین کو گھی پر فی کلو 15 روپے کی سبسڈی ملے گی جبکہ اس کے بعد سب سے زیادہ سبسڈی گندم کے آٹے پر دی جائے گی جس کے تحت 280ملین روپے کے 70ہزار ٹن کے آٹے کے حساب سے فی کلو 4روپے کی رعایت دی جائے گی۔

دیگر اشیا میں 250ملین روپے کی 50ہزار ٹن چینی شامل ہے جس پر فی کلو 5 روپے رعایت دی جائے گی جبکہ کھانے کے ساڑھے 24ہزار ٹن تیل پر 245ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی جس سے صارفین کو فی کلو 10روپے کی رعایت ملے گی۔

چنے کی ڈھائی ہزار ٹن دال پر 50ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور یہ 20روپے فی کلو کم قیمت پر دستیاب ہو گی جبکہ 3ہزار ٹن چائے کی پتی پر 50ملین روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جو 50روپے فی کلو کم قیمت پر دستیاب ہو گی۔

اسی طرح 4ہزار 634ٹن یو ایچ ٹی دودھ پر 69.51ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی جو 15روپے لیٹر کم قیمت پر دستیاب ہو گا جبکہ 40ملین روپے مالیت کے 4ملین ٹن اسکواش اور دیگر شربت پر بھی سبسڈی دی گئی ہے جو ماہ رمضان میں 10روپے فی لیٹر کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن 2ہزار ٹن ٹوٹا چاول 30ملین روپے یا 15روپے فی کلو کا ڈسکاؤنٹ جبکہ سیلا چاول 10.5ملین یا 15روپے فی کلو کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا، باسمتی چاول پر 37.5ملین روپے خرچ کر کے 15روپے فی کلو کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

یوٹیٹی اسٹورز کارپوریشن کھجوروں پر 22.5ملین روہے خرچ کرے گی جس کے تحت 30روہے فی کلو کی سبسڈی دی جائے گی، بیسن پر 50ملین روہے خرچ کیے جائیں گے اور اس پر 20روپے فی کلو سبسڈی ہو گی۔

سفید چنے پر 50ملین روپے خرچ کر کے 25روپے فی کلو کی رعایت دی جائے گی، دال مونگ پر 15ملین روپے خرچ کر کے 15روپے فی کلو کی رعایت دی جائے گی جبکہ دال مسور پر 5ملین روہے خرچ کر کے 10روپے فی کلو رعایت دی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکسٹائل ڈویژن کے لیے 16.976ملین، مالیات کے شعبے کے لیے 7.415ارب، تکنیکی شعبے کے لیے 562 ملین روپے اور سافٹ ویئر لائسنس کے لیے 742.531ملین روپے کی منظوری دی۔

اس کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ریونیو کے لیے ایک ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی تاکہ وہ ریونیو جمع کرنے کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024