• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

زارا نور عباس کا 28ویں سالگرہ پر شاندار جشن

شائع March 13, 2019
زارا عباس معروف اداکارہ عاصمہ عباس کی بیٹی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
زارا عباس معروف اداکارہ عاصمہ عباس کی بیٹی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی اداکارہ زارا عباس نور نے گزشتہ روز اپنی 28ویں سالگرہ اپنے گھر میں منائی، جہاں ان کی فیملی کے افراد اور دوست موجود تھے۔

ویسے تو زارا نور عباس کے گھر منعقد ہوئی یہ سالگرہ کی پارٹی کافی نجی تھی، اس کے باوجود بھی زارا کے دوستوں نے گھر کو نہایت خوبصورت انداز میں سجایا۔

زارا نور عباس کی اپنے شوہر اسد صدیقی کے ساتھ بھی تصویر سامنے آئی۔

اس موقع پر زارا کی والدہ اداکارہ عاصمہ عباس بھی موجود تھیں۔

زارا کی قریبی دوست اداکارہ سجل علی بھی ان کی سالگرہ کا حصہ بنیں۔

اداکار یاسر حسین بھی اس موقع پر آگے آگے نظر آئے۔

زارا نور عباس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر تمام دوستوں کے ساتھ تصویر لی۔

یاد رہے کہ زارا نور عباس نے 2016 میں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’دھڑکن‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا۔

زارا نے 2017 میں اپنے ساتھی اداکار اسد صدیقی کے ساتھ شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024