• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران اشرف ’بھولے‘ کے بعد کیا کردار نبھانے جارہے ہیں؟

شائع March 13, 2019
عمران اشرف کو اپنے کردار بھولے کے لیے خوب سراہا جارہا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
عمران اشرف کو اپنے کردار بھولے کے لیے خوب سراہا جارہا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی ہٹ ڈرامہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ کے مرکزی اداکار نے اس ڈرامے سے ملنے والی شہرت کے بعد اپنا دوسرا پروجیکٹ بھی سائن کردیا۔

اداکار عمران اشرف کے دوسرے ڈرامے کا نام ’انکار‘ ہے جس میں ان کے ہمراہ یمنیٰ زیدی اور سمیع خان کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کی کہانی شایان نامی کالج کے طلبہ پر مبنی ہے جس کی منگیتر رمل کو اپنے ماضی میں چند پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈرامے کی کہانی اس وقت سنجیدہ موڑ اختیار کرے گی جب ان دونوں کا دوست واجد رمل کو جان سے مارنے کی کوشش کرے گا۔

رمل اس قاتلانہ حملے میں بچ تو جائے گی تاہم وہ شدید زخمی ہوگی، جس کے بعد یہ ڈرامہ رمل کا انصاف حاصل کرنے کی جدوجہد اور معاشرے کے طعنے برداشت کرنے کے سفر کو دکھائے گا۔

اس دوران شایان پر زور دیا جائے گا کہ وہ اپنی منگنی توڑدے۔

اس ڈرامے کی کہانی پاکستانی عدالتی نظام کی خرابییوں کی عکاسی کرے گی۔

’انکار‘ ہر پیر کو رات 8 بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024