• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

فلوریڈا: ایم ایم اے فائٹر میک کریگر فون چوری کے الزام میں گرفتار

شائع March 12, 2019
ایم ایم اے فائٹر میک کریگور کو موبائل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا— فوٹو: اے پی
ایم ایم اے فائٹر میک کریگور کو موبائل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا— فوٹو: اے پی

مشہور مکس مارشل آرٹس فائٹر اور باکسر کونر میک کریگر کو سیل فون چوری کرنے کے الزام میں امریکی ریاست فلوریڈا میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق میامی بیچ پولیس کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ میک کریگر کو پیر کی دوپہر چوری اور مجرمانہ کارروائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: انہوں نے میرے مذہب کے بارے میں بات کی، تب ہی انہیں مارا، مسلمان فائٹر

میک کریگر کے وکیل نے جھگڑے کو معمولی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائٹر پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

پولیس کے مطابق میک کریگر پیر کی صبح فونٹین بلیو ماؤنٹین بیچ سے نکل رہے تھے کہ ایک 22سالہ شخص نے ان کی تصویر لینے کی کوشش کی جس پر ایم ایم اے فائٹر نے موبائل اٹھا کر پھینک دیا اور اسے کچلنے کی کوشش کی۔

بعدازاں انہوں نے موبائل فون اٹھایا اور علاقے سے باہر نکل گئے تاہم پولیس نے انہیں ان کی رہائش گاہ پر دھر لیا۔

میک کریگر کو پیر کی رات ساڑھے 12ہزار کا بونڈ بھرنے پر رہا کردیا گیا۔

میک کریگر کے وکیل سیمیول جے ریبن نے کہا کہ گزشتہ شام میرے موکل کا سیل فون کو لے کر ایک معمولی نوعیت کا جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے حرکت میں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگل کا بادشاہ کون! خبیب کا ناقابلِ شکست باکسر کو چیلنج

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے میک کریگر سابق الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ، فیدر ویٹ اور لائٹ ویٹ چیمپیئن اور ایم ایم اے کی دنیا کے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں۔

گزشتہ اکتوبر خبیب نرما گومدیو کے ہاتھوں شکست کے بعد جھگڑا کرنے پر میک کریگور پر یو ایف سی نے 6ماہ کی پابندی اور 50ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024