• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق، 4 زخمی

شائع March 11, 2019
بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے غلام حسین اور نوشاد بی بی جاں بحق ہوئے — فائل فوٹو / اے ایف پی
بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے غلام حسین اور نوشاد بی بی جاں بحق ہوئے — فائل فوٹو / اے ایف پی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

بلااشتعال فائرنگ سے گاؤں باکوٹ کے غلام حسین اور گاؤں سوکا کی نوشاد بی بی نامی شہری جاں بحق ہوئے۔

بھارتی جارحیت سے 4 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں راجہ محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارت کا شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری، 2 افراد زخمی

بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ تین روز کے وقفے کے بعد گزشتہ روز بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے پانڈو، چکوٹھی اور کھیلانا سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس سے ایک شہری جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اگلے روز پاک فضائیہ کی طرف سے 2 بھارتی جہاز گرائے جانے کے بعد کنٹرول لائن پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر 24 گھنٹے میں صورتحال قدرے پر امن رہی، ترجمان پاک فوج

بھارت کی اشتعال انگیزی سے دو ہفتے کے دوران 6 افراد جاں بحق اور لگ بھگ 40 زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024