• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خیبر پختونخوا میں جنگلات کے رقبے میں 4 فیصد اضافہ ہوا، عمران خان

شائع March 11, 2019
نرسریوں سے گھنے جگلات تک، بلین ٹری سونامی کی کامیابی بے مثال ہے، وزیر اعظم — فائل فوٹو/عمران خان انسٹا گرام
نرسریوں سے گھنے جگلات تک، بلین ٹری سونامی کی کامیابی بے مثال ہے، وزیر اعظم — فائل فوٹو/عمران خان انسٹا گرام

اسلام آباد: بلین ٹری سونامی کو کامیاب مہم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں جنگلات کے رقبے میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’نرسریوں سے گھنے جگلات تک، بلین ٹری سونامی کی کامیابی بے مثال ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کی کامیابی سے تحریک انصاف کی قیادت میں بننے والی وفاقی حکومت کو اعتماد حاصل ہوا کہ اس مہم کو پورے ملک تک پھیلایا جائے اور 10 ارب درخت لگائے جائیں‘۔

مزید پڑھیں: درخت لگائیے لیکن یہ بھی سوچیے کہ یہ بحران پیدا کیسے ہوا؟

وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ 4 تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے ایک ان کی سیلفی تھی جس کے پیچھے بڑے درخت نظر آرہے تھے۔

دیگر تصاویر میں گھنے جنگلات، اسکول کے بچوں کا پودا لگانا اور بچوں کا خوشی میں کھیلنا کودنا نظر آرہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز ستمبر 2018 میں کیا تھا اور اس مہم میں تمام افراد کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کے خدشات سے لڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 400 سال پرانا نایاب درخت چوری

ابتدائی طور پر اس مہم کا آغاز 200 مقامات پر کیا گیا تھا اور وزیر اعظم نے امید ظاہر کی تھی کہ یہ آئندہ 5 سال میں پورے ملک میں پھیلے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ درخت لگانا کسی شخص یا حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ پورے قوم کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے درخت لگا کر آلودگی اور اسموگ کا خاتمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ’اگر ہم نے ابھی درخت لگانے شروع نہ کیے تو پورا ملک صحرا بن جائے گا‘۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 11 مارچ 2019 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024