• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹک ٹاک کے وہ فیچرز جن سے بیشتر افراد واقف نہیں

شائع March 10, 2019 اپ ڈیٹ March 11, 2019
نوجوانوں میں اس ایپ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
نوجوانوں میں اس ایپ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایسی ایپ ہے جس کی مقبولیت درحقیقت فیس بک کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔

نوجوانوں میں اس ایپ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور اس میں مہارت کا حصول بھی کچھ زیادہ مشکل نہیں۔

تاہم ہوسکتا ہے کہ ایسے افراد جو روز ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہوں مگر اس کے چند خفیہ فیچرز سے واقف نہ ہوں جو اس کا استعمال زیادہ بہتر بنادیتے ہیں۔

تو ایسے ہی فیچرز جانیں جو ٹک ٹاک کے حوالے سے متعدد افراد نہیں جانتے حالانکہ بظاہر وہ سامنے ہی ہوتے ہیں۔

اپنے اسمارٹ فون سے ویڈیو اپ لوڈ کریں

فوری طور پر کسی ویڈیو کو ریکارڈ کرنا اکثر مشکل کام ہوتا ہے، تو ایسے وقت کے لیے آپ پرانی ویڈیوز کو گیلری سے اپ لوڈ کرسکتے ہیں جس کا آپشن اپ لوڈ پر کلک کرنے پر دائیں جانب نیچے نظر آتا ہے۔

دیگر کے ساتھ ڈوئیٹ ویڈیو

ہوسکتا ہے کہ آپ اور آپ کا دوست الگ الگ شہروں یا علاقوں میں ہوں، مگر اکھٹی ویڈیو بنانا چاہتے ہیں تو الگ الگ ویڈیوز ریکارڈ کرکے انہیں اکھٹے کرنے پر گھنٹوں ضائع کرنے کی بجائے ٹک ٹاک میں موجود ڈوئیٹ فیچر کو استعمال کریں۔

سلائیڈ شو بنائیں

تصاویر سے ویڈیو بنانے کے لیے کسی علیحدہ ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی بجائے آپ ٹک ٹاک سے بھی ایسا کرسکتے ہیں، اپ لوڈ کے آپشن میں جاکر اپنی پسند کی تصاویر کا انتخاب کریں اور پھر دائیں جانب اوپر سلائیڈ شو کے آپشن پر کلک کردیں۔

کسی کی ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنا

ٹک ٹاک میں روزانہ ہی ہزاروں لاکھوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ کچھ ویڈیوز آپ دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا یا فون میں ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہیں، تو اس کے لیے اپنی پسند کی ویڈیو پر جاکر دائیں جانب موجود شیئر آئیکون پر کلک کریں، وہاں آپ کو سیو ویڈیو بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے سے ویڈیو فون میں ڈاﺅن لوڈ ہوجائے گی۔

پرائیویٹ پروفائل پر سوئچ کرنا

اگر آپ اپنی پروفائیل کو دیگر کی پہنچ سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو پروفائل پیج میں جاکر اوپر دائیں کونے میں تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور پرائیویسی اینڈ سیفٹی میں اپنے اکاﺅنٹ کو پرائیویٹ کرلیں۔

اپنی ویڈیو ڈیلیٹ کریں

اگر آپ کو اپنی پوسٹ کردہ ویڈیو پسند نہیں تو آپ اسے ڈیلیٹ کرکے نئی ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں، اس کے لیے اس ویڈیو کو اوپن کریں جس کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں اور تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر نیچے موجود ڈیلیٹ کے آپشن کو سلیکٹ کرلیں۔

لپ سنک ویڈیو بنانا

ٹک ٹاک کا ایک اہم فیچر لپ سنک ویڈیو بنانا ہے اور یہ آسان کام نہیں ہوتا کہ کسی گانے کے ساتھ ہونٹوں کی حرکت کو بالکل درست رکھ سکیں، تاہم اس کا آسان طریقہ بھی ہے۔ سب سے پہلے تو ایک گانا منتخب کریں اور پھر دائیں جانب موجود قینچی کے آئیکون کو سلیکٹ کرکے گانے کا وہ حصہ منتخب کریں جو آپ ویڈیو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ اسی طرح جب آپ ویڈیو ریکارڈ کرلیں تو پھر قینچی کے آئیکون پر کلک کرکے تعین کریں کہ گانا کہاں سے شروع ہو۔

کسی اور کی لپ سنک ویڈیو سے گانے کو استعمال کرنا

کئی بار ہمیں وہ گانا پسند آتا ہے جو کسی اور کی لپ سنک ویڈیو کا حصہ ہوتا ہے اور اسے استعمال کرکے اپنا ورژن بنانے کو دل کرتا ہے، تو گانے کو سرچ کرنے کی بجائے آپ اسے براہ راست ریکارڈ کرسکتے ہیں، اس کے لیے اس ویڈیو کے دائیں جانب نیچے موجود البم آرٹ سرکل پر کلک کرکے ریکارڈ آپشن کا انتخاب کرلیں اور بس۔

بٹن دبائے بغیر ریکارڈ کرنا

اس سے بچنے کے لیے آپ ٹائمر فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں اور اسے ان ایبل کرنے کے چند سیکنڈ بعد آپ اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کرسکتے ہیں، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ میں جاکر دائیں جانب ٹائمر آئیکون پر کلک کرکے کاﺅنٹ ڈاﺅن اسٹارٹ بٹن کو دبائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024