• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیوین براوو کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے گانا

شائع March 10, 2019
اس سے قبل بھی ڈوین براو اپنی لیگ کی ٹیم کے لیے گانا بنا چکے ہیں — فوٹو: اسکرین شاٹ
اس سے قبل بھی ڈوین براو اپنی لیگ کی ٹیم کے لیے گانا بنا چکے ہیں — فوٹو: اسکرین شاٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیوین براوو کی آواز میں اپنا نیا گانا "We the Gladiators" ریلیز کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کی جانب گزشتہ چند روز سے یہ بتایا جارہا تھا کہ وہ ڈیوین براوو بلمعروف ڈی جے براؤؤ کی آواز میں اپنے مداحوں کے لیے نیا گانا متعارف کروانے والے ہیں۔

تاہم گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کے بعد مداحوں میں اس نئے گانے کو سننے کا تجسس مزید بڑھ گیا تھا کیونکہ وہ ماضی میں بھی ڈیوین براوو کی آواز میں کچھ گانے سن چکے ہیں۔

چند روز کے انتظار کے بعد بالآخر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں نیا گانا ریلیز کیا۔

ٹوئٹر پر شائع ہونے والے اس گانے کے بعد اسے نہ صرف کوئٹہ بلکہ پی ایس ایل کے تمام مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ڈیوین براوو نے کسی لیگ میں اپنی ٹیم کے لیے گانا گایا ہو وہ اس سے قبل بھی کرکٹ اور لیگ میں اپنی ٹیم کے لیے اپنی اس مہارت کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

بھارتی لیگ آئی پی ایل میں اپنی ٹیم چنائی سپر کنگز کے لیے بھی ڈیوین براوو نے اپنا گانا گایا جسے مداحوں نے پسند کیا۔

یاد رہے کہ ڈیوین براوو کی وجہ شہرت ان کا 2016 میں گایا ہوا گانا "Champions" تھا جس نے انہیں موسیقی کے میدان میں بھی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ڈیوین براوو کے آواز میں ایک اور گانا سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ایشیائی ممالک میں اپنے کرکٹر دوستوں کو نام لے کر مخاطب کیا تھا۔

اس گانے میں ڈیوین براوو نے پاکستان کے بوم بوم آفریدی کو مخاطب کیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، افغانستان کے راشد خان، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگارا جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اور مہیندر سنگھ دھونی کو مخاطب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024