• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ یونائیٹڈ کے نام

شائع March 10, 2019
اس سے قبل یہ ریکارڈ لاہور قلندرز کے ہی پاس تھا۔ — فوٹو: پی ایس ایل
اس سے قبل یہ ریکارڈ لاہور قلندرز کے ہی پاس تھا۔ — فوٹو: پی ایس ایل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ اور ممکنہ طور پر چھوٹے باؤنڈری سائز کا یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

اس میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے باؤلرز کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔

اننگز کے آغاز میں شاہین آفریدی نے خطرناک لیوک رونکی کو آؤٹ تو کردیا لیکن دوسرے اوپننگ بیٹسمین کیمرون ڈیلپورٹ کے بلے کو روکنے میں ناکام رہے جنہوں نے سنچری اسکور کی۔

مزید پڑھیں: قلندرز کو 49 رنز سے شکست، یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

ان کے علاوہ چڈوک والٹن اور آصف علی نے بھی لاہور قلندرز کے باؤلرز کو بے بسی کی تصویر بنالیا اور چھوٹی باؤنڈری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز بنائے جو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

یونائیٹڈ سے قبل یہ ریکارڈ لاہور قلندرز کے ہی پاس تھا جس نے رواں سیزن ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے یہ کارنامہ اپنے نام کیا تھا۔

ملتان سلطانز نے قلندرز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا جسے اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ویزے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت حاصل کرتے ہوئے 204 رنز اسکور کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024