• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جاپان کی 116 سالہ خاتون کو دنیا بھر میں معمر ترین قرار دیا گیا

شائع March 10, 2019
جاپانی 116 سالہ خاتون ریاضی پڑھنے اور بورڈ گیمز کی ماہر ہیں—فوٹو:اے ایف پی
جاپانی 116 سالہ خاتون ریاضی پڑھنے اور بورڈ گیمز کی ماہر ہیں—فوٹو:اے ایف پی

گنیز بک ورلڈ ریکارڈز نے جاپان سے تعلق رکھنے والی 116 سالہ خاتون کین تاناکا کو دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا جو طویل عمر کے باوجود ریاضی پڑھ رہی ہیں اور بورڈ گیمز بھی کھیلتی ہیں۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ کین تاناکا 2 جنوری 1903 کو پیدا ہوئیں، یہ وہی سال تھا جب رائٹ برادرز نے دنیا کا پہلی پرواز شروع کی تھی۔

کین تاناکا کے اعزاز تقریب مغربی جاپان کے شہر فوکواکا کے میئر سوئیشیرو تاکاشیما اور دیگر چاہنے والوں کی جانب سے نرسنگ ہوم میں منعقد کی گئی جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔

دنیا کی معمر ترین خاتون سے ان کی زندگی کا سب بڑا خوشی کا لمحے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘اب’۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال

رپورٹ کے مطابق جاپانی خاتون نے 1922 میں ہیڈیو تاناکا سے شادی کی جن سے ان کے چار بچے تھے اور ایک پانچواں بچہ انہوں نے گود لیا تھا۔

کین تاناکا کے معمولات زندگی کے بارے میں کہا گیا کہ روزانہ صبح 6 بجے جاگنا اور دوپہر تک پڑھائی میں مصروف رہنا ان کا معمول ہے ان کی پڑھائی میں ریاضی اور عملی کیلی گرافی شامل ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا تھا کہ ‘کین تاناکا وقت گزارنے کے لیے اوتھیلو نامی گیم ہے جو ان کا فیورٹ ہے اور وہ کلاسک بورڈ کی ماہر بن چکی ہیں اور اکثر گھر کے دیگر افراد کو شکست دیتی ہیں’۔

خیال رہے کہ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں شہریوں کی لمبی عمریں ہوتی ہیں اور دنیا کے معمر ترین افراد کے حوالے سے بھی مشہور ہیں کیونکہ ماضی میں کئی افراد نے معمر ترین کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جاپان کے ایک شہری جیروئیمون کیمورا کا دنیا کی طویل عمر پانے کا ریکارڈ حاصل تھا جو اپنی 116 ویں سال گرہ منانے کے بعد 2013 میں انتقال کرگئے تھے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا میں طویل ترین عمر پانے کا ریکارڈ فرانس کے ایک شہری جین لوئس کلمینٹ کو حاصل تھا جو1997 میں 122 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024