• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ماڈل کا 'قتل': نجی کلینک کی نرس، اسسٹنٹ گرفتار

شائع March 9, 2019 اپ ڈیٹ March 10, 2019
ملزمان رباب کی لاش شہر سے دور ایک قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے، ایس پی کیماڑی — فائل فوٹو / ڈان
ملزمان رباب کی لاش شہر سے دور ایک قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے، ایس پی کیماڑی — فائل فوٹو / ڈان

کراچی پولیس نے شہر کے مضافاتی علاقے مواچ گوٹھ سے چند روز قبل ملنے والی ماڈل کی لاش کے کیس میں نجی کلینک کی نرس اور اس کی اسسٹنٹ کو مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

کیماڑی کی ایس پی ارم اعوان نے بتایا کہ ’نجی کلینک میں رباب نامی ماڈل کی موت اسقاطِ حمل کے دوران غیرپیشہ وارانہ طرز عمل کے باعث ہوئی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ‘سیکس’ سے انکار پر ماڈل کا قتل کیے جانے کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ ’نجی کلینک میں رباب کا اسقاطِ حمل کرنے والی خاتون نرس اور اس کی اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا‘۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ ’پیشے کے اعتبار سے رباب ماڈل تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان رباب کی لاش شہر سے دور ایک قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے جو مواچ گوٹھ پولیس کی حدود میں واقع ہے۔

پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ ’ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسقاطِ حمل کے دوران غلط انجیکشن لگنے سے رباب کی موت ہوئی‘۔

مزید پڑھیں: بھارت: سابق پولیس افسر پر ماڈل کے ریپ کا الزام

کیماڑی ایس پی ارم اعوان نے بتایا کہ ’رباب کے قتل میں ان کے دو مشتبہ دوستوں کے ملوث ہونے پر شبہ ہے جو اسلام آباد فرار ہو چکے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’مقتولہ کے بوائے فرینڈ کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم اسلام آباد بھیجی جائے گی‘۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024