• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ایس ایل: تیز ترین سنچری، نصف سنچری، بدترین باؤلنگ کا ریکارڈ

شائع March 9, 2019 اپ ڈیٹ March 11, 2019
آصف علی نے 3 چوکے اور 6 چھکے لگائے—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر
آصف علی نے 3 چوکے اور 6 چھکے لگائے—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی پاکستان میں دھماکا خیز واپسی ہوئی جہاں نیشنل اسٹیدیم کراچی میں دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان اہم میچ میں یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے کئی ریکارڈز بنالیے جس میں پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری اور نصف سنچری کا بھی ریکارڈ شامل ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر ایک چھوٹی باؤنڈری کے باوجود پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کو ان کے باؤلرز سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

آصف علی میچ کے 15 ویں اوور کے آغاز سے ایک گیند قبل بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکور 3 وکٹوں پر 150 رنز تھا جس کو انہوں نے اپنی جارحانہ اننگز مزید تقویت پہنچا دی۔

یہ بھی پڑھیں:کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تیز ترین 50 بنا دی

آصف علی نے پی ایس ایل کے رواں سیزن کی دوسری سنچری بنانے والے ڈیل پورٹ کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ میں 88 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آصف علی نے انتہائی جارحانہ انداز میں 3 چوکے اور 6 چھکے قلندرز کو رسید کیے اور صرف 17 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پشاور زلمی کے کامران اکمل 21 مارچ 2018 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف 17 گیندوں پر ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کی تھی۔

مزید پڑھیں:لیوک رونچی نے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنا دی

کامران اکمل نے بارش سے متاثرہ اور 16 اوورز تک محدود میچ میں 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونچی نے گزشتہ برس کراچی کنگز کے خلاف 19 گیندوں پر تیزترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ نے 19 گیندوں پر جارحانہ نصف سنچری بنائی تھی۔

ان سے قبل لاہور قلندرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں آنے والے اوپننگ بلے باز کیمرون ڈیل پورٹ نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

کیمرون ڈیل پورٹ نے لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ ڈیل پورٹ سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر یونائیٹڈ کے ہی شرجیل خان اور کراچی کنگز کے کولن انگرام کے پاس تھا جنہوں نے یہ کارنامہ 50، 50 گیندوں پر انجام دیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں پشاور زلمی کے خلاف جبکہ کراچی کنگز کے کولن انگرام نے 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پورے سیزن میں اب تک بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا لیکن کراچی میں ٹورنامنٹ کی تاریخ کی بدترین باؤلنگ کی اور اپنے کوٹے میں 62 رنز دیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیل پورٹ کے آؤٹ ہوئے بغیر 117 اور آصف علی کے 21 گیندوں پر 55 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 238 رنز بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024