• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

افغان طالبان کا امریکی حکومت کے بیان سے اختلاف

شائع March 9, 2019
طالبان کے مطابق مذاکرات کے اس دور میں 2 امور زیر غور رہے — فوٹو: اے پی
طالبان کے مطابق مذاکرات کے اس دور میں 2 امور زیر غور رہے — فوٹو: اے پی

کابل: افغان طالبان نے امریکی حکومت کے اس بیان سے اختلاف کیا کہ دوحہ میں امریکی حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران افغان حکومت کے ساتھ بات چیت اور جنگ بندی کے امور زیر بحث آئے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات کے اس دور میں 2 امور زیر غور رہے، جن میں مغربی افواج کا افغانستان سے انخلا اور ملک کو بین الاقوامی عسکریت پسندی کا گڑھ بننے سے روکنا شامل ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادار 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ان دونوں مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں خارجی مسائل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا-طالبان مذاکرات کے نئے مرحلے کا آغاز

اپنے بیان میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ’دیگر مسائل جو اندرونی نوعیت کے تھے یا امریکا سے منسلک نہیں تھے، ان کے بارے میں بات چیت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حالیہ دور کے بعد امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان رابرٹ پیلینڈینو نے جو بیان دیا تھا وہ اس سے یکسر مختلف تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’مذاکرات میں جن 4 مسائل پر توجہ رہی وہ ایک دوسرے سے وابستہ اور مستقبل کی حکومت ترتیب دینے سے متعلق ہیں'۔

مزید پڑھیں: امریکا سے مذاکرات کیلئے طالبان کی 14رکنی ٹیم کا اعلان

ان مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے امریکی ترجمان نے بتایا تھا کہ ’دہشت گردی، افواج کا انخلا، بین الافغان مذاکرات اور جنگ بندی شامل ہیں، جن پر بات چیت میں خاصی پیش رفت ہوئی۔

خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا حالیہ دور اب تک کا سب سے طویل سلسلہ تھا جو 25 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوا تھا۔


یہ خبر 9 مارچ 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024