• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گنارتنے، ویسلز لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل

شائع March 9, 2019

سری لنکا کے اسیلا گنارتنے اور انگلینڈ کے رکی ویسلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے لاہور قلندرز ٹیم میں شامل ہوگئے۔

پی ایس ایل ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمین رانا نے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن پہلے ہی پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے لیے دستیاب نہیں تھے جبکہ نیدرلینڈز کے ریان ٹین ڈسکاٹی پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے میچ میں انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

سمین رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے گنارتنے آج ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کو ایک وکٹ کیپر بیٹسمین کی ضرورت تھی جس کے لیے رکی ویسلز کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رکی ویسلز اب دنیا کی تقریباً تمام بڑی لیگز کھیل چکے ہیں اور اب تک 2 سو سے زائد ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ رکی ویسلز جنوبہ افریقہ کے سابق کپتان کیپلر ویسلز کے بیٹے ہیں۔

رکی ویسلز اس سے قبل بھی پی ایس ایل کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔

اس کے علاوہ سری لنکا کے 33 سالہ اسیلا گنارتنے اپنی بین الاقوامی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ 48 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے ایونٹ میں 2 میچز باقی ہیں جہاں اس کا پہلا میچ 9 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ دوسرا میچ 11 مارچ کو ملتان سلطانز سے ہوگا۔

لاہور قلندرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں جن کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024